سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک جگجیت کمار کے مطابق مغل روڑ 14 مئی سے بڑی گاڑیوں کی یکطرفہ نقل و حمل کے لئے کھلا رہے گااور تودے گرآنے والے علاقوں میں مناسب ٹریفک انتظامات کئے جائیں گے۔ آئی جی پی نے کہا کہ مغل روڑ پروجیکٹ کے چیف انجینئر کے مطابق یہ سڑک بڑی گاڑیوں کے چلنے کے قابل بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پونچھ سے شوپیاں اور شوپیاں سے پونچھ تک بلا خلل ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے یک طرفہ ٹریفک منصوبہ مرتب کیا گیا ہے جو 31 مئی 2017ءتک نافذ العمل رہے گا۔
منصوبے کے مطابق بڑی گاڑیاں اور ہلکی موٹر گاڑیاں 14 مئی سے جموں خطے کے پونچھ سے شوپیاں کے لئے ایک دِن کو چھوڑ کر دوسرے دن چلاکرےں گی۔ اسی طرح شوپیاں سے پونچھ کے لئے ٹریفک 15 مئی سے ایک دن کو چھوڑ کر دوسرے دن چلا کر ے گا۔