مرکزی داخلہ سکریٹری آج سرینگر کے دورے پر آرہے ہیں

سرینگر//

وادی کشمیر میں روز افزوں خراب سے خراب تر ہوتی جارہی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہاریشی آج سرینگر کے دورے پر آرہے ہیں۔مہارایشی کے ساتھ وزارت داخلہ کے مزید کئی افسر بھی متوقع ہیں اور انکی گورنر این این ووہرا، وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور دیگر ماتحت افسروں کے ساتھ ملاقات طے ہے۔
جنوبی کشمیر میں ایک فوجی افسر کے اغوا اور ہلاکت کے اگلے دن آج یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دوران کئی اہم میٹنگیں اور صورتحال سے نپٹے جانے سے متعلق نئی حکمت عملی کی تربیب پر غور و خوض کیا جانے والا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ داخلہ سکریٹری پولس اور خفیہ ایجنسیوں کے علاوہ فوجی حکام سے بھی ملاقات کرینگے اور انسے وادی کی موجودہ صورتحال اور تدارکی اقدامات پر تبادلہ خیال کرینگے۔

Exit mobile version