بارہمولہ کے رامپور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ہونے اور ناکام بنائے جانے کا دعویٰ

سرینگر//
فوج نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے رامپور سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لائن ٓف کنٹرول کے رامپور سیکٹر میں جنگجووں کے ایک گروپ نے دراندازی کی کوشش کی تھی جسے تاہم ناکام بنادیا گیا ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں گویا کسی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم دراندازی کی کوشش کرنے والے جنگجووں کو واپس پاکستان کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔ان ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔

Exit mobile version