میربازار حملے میں مرے لشکر جنگجو کے جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

کولگام//
میربازار کولگام میں گزشتہ دیر رات ہوئے جنگجوئیانہ حملے میں مارے جاچکے لشکر طیبہ کے جنگجو فیاض اشوار عرف سیٹھا کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور جذباتی ماحول میں انکی تدفین کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولس نے آج صبح فیاض کی لاش سونپ دی تھی اور اسکے ساتھ ہی آس پڑوس کے علاقوں سے ہزاروں لوگ قیموہ کے ریشی پورہ میں فیاض کے آبائی گھر کے لئے روانہ ہوئے۔ان ذڑائع کے مطابق ”اسلام اور آزادی“کے حق میں زبردست نعرہ بازی کے بیچ ہزاروں لوگوں نے فیاض کو اشکبار آنکھوں سے الوداع کہا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس موقعہ پر کم از کم چار جنگجو بھی نمودار ہوئے جنہوں نے اپنے ساتھ کے احترام میں کئی راونڈ فائر کئے۔علاقے میں حالات کشیدہ بتائے جارہے ہیں۔

Exit mobile version