پی ڈی پی کی ریلی کے دوران اچھہ بل میں جنگجووں کا حملہ

انٹرنیٹ سے لی گئی فائل فوٹو

سرینگر // جنوبی کشمیر کے اچھہ بل علاقہ میں پی ڈٰ پی کی ایک انتخابی ریلی کے دوران نا معلوم جنگجووں نے فائرنگ کی ہے جس سے یہاں افراتفری مچ گئی۔ فائرنگ سے تاہم کسی کے زخی ہونے کی اطلاع نہیں ہے البتہ فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر جنگجووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی لیڈر اور وزیر امور صارفین چودھری ذولفقار ریلی سے خطاب کر رہے تھے جب نا معلوم جنگجووں نے فائرنگ کی۔ معلوم ہوا ہے کہ گولی چلتے سن کر ریلی میں موجود لوگوں میں افراتفری مچ گئی اور وہ ادھر ادھر بھاگنے لگے جبکہ سرکاری فورسز نے ذولفقار چودھری کو کور دیکر یہاں سے دور لے لیا۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسلام آبد کی پارلیمانی نشست پر 12 اپریل کو ووٹ ڈالے جانے والے ہیں۔

Exit mobile version