سیلابی خطرے کے پیش نظر ہیلپ لائینز کا قیام

سرینگر// صوبہ کشمیر میں شدید بارش اور برف باری کے پیش نظر سرینگر،بڈگام اور اننت ناگ اضلاع میں ہیلپ لائینز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر لوگوں کی مدد کی جاسکے۔ سرینگر میں ضلع ترقیاتی کمشنر فاروق احمد لون کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میںپانی کے اخراج اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ اسے ڈی سی (پی) سرینگر 9419052342،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (وی)8716000041،ایس ڈی ایم ایسٹ9419009472،ایس ڈی ایم ویسٹ9419004372،بحیثیت نوڈل آفیسر کام کرکے متعلقہ علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے پیداشدہ صورتحال پر نظرگذر رکھیں گے۔

اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایمرجنسی کی صورت میں عام لوگ آر اینڈ بی محکمے کے ساتھ 0194-2313751 اور9419008386،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ساتھ0194-2479488اور101پولیس کنٹرول روم کے ساتھ 100،میکنیکل انجینئرینگ محکمے کے ساتھ 0194-2497458,0194-2131456اور9419551188پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
جب کہ ایس ایم سی کے ساتھ 0194-2474499,،ڈی سی آفس سرینگر کے ساتھ 9419042342,0194-2477033،صحت عامہ محکمہ کے ساتھ 9419408359اورخوراک عامہ امورصارفین واعوامی تقسیم کاری محکمے کے ساتھ 0194-2455019,941947449اور9018230026پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔

Exit mobile version