جموں-سرینگر شاہراہ پسیاں کھسک آنے کی وجہ سے بند

 

جموں -سرینگر شاہراہ پر رام بن کے قریب پسیاں کھسک آنے کی وجہ سے اس شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولس کے ایک افسر نے بتایا کہ رام بن میں مختلف مقامات پر پسیاں کھسک آنے کی خبر ہے جسکے پیش نظر شاہراہ کو موسم کے ٹھیک ہوجانے تک بند کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی سوموار تک موسم کے خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہوئی ہے۔

Exit mobile version