اُردو روزنامہ گھڑیال کی وضاحت،خبر غلطی سے شائع ہوئی!

سرینگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ ’’گھڑیال‘‘ نے اپنے تازہ شمارے میں آنجہانی صدر پرنب مکھرجی سے متعلق ایک پُرانی خبر کی اشاعت کو ’’تکنیکی غلطی‘‘ بتا کر اسکے لئے معذرت چاہی ہے۔

گھڑیال کی جانب سے تفصیلات کو بتلایا گیا کہ گئی رات کو پرچے کی ترتیب کے دوران کمپیوٹر میں موجود ایک پُرانی خبر غلطی سے کاپی ہوکر  شاملِ اشاعت ہوگئی ہے۔وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ چونکہ یہ چُوک پرچے کی ترتیب کے آخری مراحل میں ہوئی ہے لہٰذا اسکی جانب دھیان نہ گیا یہاں تک کہ خبر شاملِ اشاعت ہوکر ادارے کیلئے باعثِ شرمندگی بن گئی ہے جسکے لئے ادارے نے قارئین و دیگر متعلقین سے معذرت مانگی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ اخبار کے ساتھ ساتھ انڈین ٹائمز نامی ایک اور اخبار نے ’’کرنٹ نیوز آف انڈیا‘‘ نامی ایک مقامی ’’خبر رساں ایجنسی‘‘ کی آنجہانی پرنب مکھرجی سے متعلق خبر شائع کی ہے۔یہ خبر پرنب مکھرجی کی ایک پُرانی تقریر کے حوالے سے تھی حالانکہ سابق صدر کو فوت ہوئے پانچ ماہ گذر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

Exit mobile version