مترجمِ قران اطہر منیگامیؔ پر دل کا دورہ

وادیٔ کشمیر کے ایک نامور اور ہر دلعزیز اسکالر اور مترجم اطہر منیگامیؔ پر دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اس خبر کے سامنے آنے پر علم دوست حلقے،باالخصوص اطہر منیگامیؔ کے دوست احباب،تشویش میں مبتلا ہوکر مریض کی جلد صحتیابی کی دعائیں کر رہے ہیں۔

وہ ابھی معروف ترین تفسیرِ قران ،مولانا مودودی کے تفہیم القران،کا کشمیری زبان میں ترجمہ کرنے میں مصروف بتائے جاتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اسی منصوبے کے تحت وہ قرانِ کریم کی سورتہُ العنکبوت کا ترجمہ کرنے میں مصروف تھے کہ ان پر دل کا دورہ پڑا

ذرائع نے بتایا کہ جناب اطہر معمول کے مطابق اپنے گھر علمی کام میں مصروف تھے جب انہیں دل میں درد محسوس ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے انکی حالت غیر ہوگئی یہاں تک کہ انکے لواحقین نے انہیں ایک مقامی صحت مرکز پہنچایا جہاں سے انہیں میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ منتقل کیا گیا۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ انسٹیچیوٹ کے ڈاکٹروں نے منیگامیؔ پر دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے ۔مریض کی ہنگامی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے اور وہ لگاتار انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔انکے کئی محبوں نے فیس بُک پر دعاؤں کی درخواست کے ساتھ انکے تیمارداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ رات کے مقابلے میں انکی حالت مستحکم ہے۔

مریض کی ہنگامی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے اور وہ لگاتار انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں زیرِ علاج ہیں

اطہر منیگامیؔ ایک معروف اسلامی اسکالر ہیں جو  مختلف علماٗ و شعرا کے علمی کام کا کشمیری زبان میں ترجمہ کرکے نام کماچکے ہیں۔اطہر نے کئی معروف نعتیہ  کلاموں کے علاوہ سیرتی نثر کا کشمیری زباں میں ترجمہ کیا ہے اور وہ ابھی معروف ترین تفسیرِ قران ،مولانا مودودی کے تفہیم القران،کا کشمیری زبان میں ترجمہ کرنے میں مصروف بتائے جاتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اسی منصوبے کے تحت وہ قرانِ کریم کی سورتہُ العنکبوت کا ترجمہ کرنے میں مصروف تھے کہ ان پر دل کا دورہ پڑا۔انکے دوست احباب اور لواحقین نے لوگوں سے خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔

Exit mobile version