• Latest
  • Trending
  • All

کیا خوب! کشمیری مساجد طبی آلات خریدنے لگیں!

October 6, 2020

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Sunday, May 18, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کیا خوب! کشمیری مساجد طبی آلات خریدنے لگیں!

صریر خالد by صریر خالد
October 6, 2020
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
72
SHARES
205
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اب جبکہ کووِڈ19- کی وجہ سے ایک طرف اسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے اور دوسری جانب انفکشن لگنے کے ڈر سے بعض مریض ان شفاخانوں میں جانے سے کترا رہے ہیں،کشمیر میں کئی مساجد نے ایک منفرد پہل کی ہے۔ان مساجد نے انکے ساتھ منسلک بیوت المال کے مصارف کی ترجیحات بدل کر ضرورتمند مریضوں کو انکے گھروں میں آکسیجن وغیرہ فراہم کرنے کا کام شروع کرکے ان مریضوں کو نئی زندگی کی امید دلائی ہے۔

جموں کشمیر خالصتاََ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور یہاں چھوٹی بڑی ہزاروں مساجد ہیں جن میں ہر ہفتے غرباٗ و مساکین کیلئے باضابطہ چندہ جمع کرکے مقامی حاجتمندوں کی امداد کی جاتی ہے

کئی مساجد کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کووِڈ19- سے قبل وہ ضرورتمند افراد یا خاندانوں کی نقد امداد کو ترجیح دیتے تھے لیکن موجودہ حالات میں مہنگی ادویات اور طبی آلات سے زیادہ کوئی اہم ضرورت نہیں ہے۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ایک چھوٹے قصبہ کے مکین نذیر احمد (یہ اُنکا فرضی نام ہے) نے بتایا ’’موجودہ حالات میں آُ دیکھتے ہیں کہ ایک طرف اسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے تو دوسری جانب بڑی عمر والے کئی مریض انفکشن لگ جانے کے ڈر سے اسپتالوں کا رُخ کرنے پر آمادہ نہیں ہیں،ایسے میں ہم نے سوچا کہ ہمیں مسکینوں کی امداد پر مریضوں کی امداد کو ترجیح دینی چاہیئے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس سوچ سے انہوں نے علاقہ کے کئی طبی ماہرین کے ساتھ مشورہ کیا اور آکسیجن کنسنٹریٹر وغیرہ جیسے آلات خرید لئے جن سے علاقہ کے حاجتمند مریضوں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔
کووِڈ19- کی وجہ سے باقی دنیا کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی افراتفری کا ماحول ہے اور یہاں ابھی تک کُل مریضوں کی تعداد اسی ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بدترین بیماری کے بہانے فوت ہونے والوں کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کر رہی ہے۔ایسے میں سب سے پہلے سرینگر کے بٹہ مالو علاقہ میں قائم ’’اتھہ روٹ‘‘ یا مدد نام کی فلاحی تنظیم نے آگے آکر 225 آکسیجن کنسنٹریٹر خرید لئے جنہیں ضرورتمند بیماروں کو محض پچاس روپیہ فی یوم کے حساب سے فراہم کیا جاتا ہے اور وہ گھر بیٹھے بیٹھے اپنا علاج کروا پاتے ہیں۔ اتھہ روٹ کی پالیسی تاہم اسے یہ سہولت سرینگر شہر کے اندر اندر فراہم کرنے کی اجازت دیتی ہے جبکہ ان سہولیات کے حاجتمند مریضوں کی موجودگی پورے جموں کشمیر میں ہے۔چناچہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووِڈ19-کے مریضوں کا ایک بڑا مسئلہ انکے خون میں آکسیجن کی سطح کے کم ہونے کا ہے لہٰذا ایک ساتھ کئی لوگوں کو مصنوعی طور آکسیجن پہنچائے جانے کی ضرورت بڑ گئی ہے۔ایسے میں اتھہ روٹ سے سیکھ کر سرینگر سے باہر کی کئی مساجد نے اس انتظام کو اپنی فلاحی سرگرمیوں میں ترجیحی طور شامل کر لیا ہے۔

’’ہم نے ابھی تک سات آکسیجن مشینیں (کنسنٹریٹر) خرید لی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ کئی نیوبلائزر بھی لئے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے یہاں کا کوئی شخص ان سہولیات کی عدم دستیابی کے بہانے نہ مرے،میرے خیال میں غرباٗ و مساکین کے کھانے پینے کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات میں ان طبی سہولیات کا خیال رکھنا زیادہ ضروری ہے اور ایسا شہروں اور قصبوں میں ہی نہیں بلکہ گاؤں کی سطح پر بھی کیا جانا چاہیئے‘‘۔

بجبہاڑہ اننت ناگ کی ایک مسجد کے منتظم نے کہا ’’ہم نے ابھی تک سات آکسیجن مشینیں (کنسنٹریٹر) خرید لی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ کئی نیوبلائزر بھی لئے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے یہاں کا کوئی شخص ان سہولیات کی عدم دستیابی کے بہانے نہ مرے،میرے خیال میں غرباٗ و مساکین کے کھانے پینے کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات میں ان طبی سہولیات کا خیال رکھنا زیادہ ضروری ہے اور ایسا شہروں اور قصبوں میں ہی نہیں بلکہ گاؤں کی سطح پر بھی کیا جانا چاہیئے‘‘۔سرینگر کے پائین شہر میں بھی کئی مساجد کمیٹیوں نے یہ سہولیات حاصل کر لی یا پھر وہ ان سہولیات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔
سرینگر کے صدر اسپتال واقع کاک سرائے کرن نگر کے باہر طبی آلات کی سپلائی کا کام کرنے والی ایک فرم کے ملازم عبدالمجید نے کہا ’’یہ خوشگوار حیرت کی بات ہے کہ کچھ عرصہ سے کئی مساجد کمیٹیاں ہمارے یہاں آکسیجن کنسنٹریٹر اور ڈائیالسیز مشینوں وغیرہ کی طلب لیکر آتی ہیں ۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مفت یا انتہائی قلیل فیس پر اپنے یہاں یہ سہولیات دستیاب رکھنا چاہتے ہیں اور ہم بھی اس مقدس مقصد کیلئے انہیں رعایتی نرخوں پر سامان فراہم کرتے ہیں،میرے خیال میں یہ ایک اچھی کوشش ہے اور اسکی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے‘‘۔
جموں کشمیر خالصتاََ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور یہاں چھوٹی بڑی ہزاروں مساجد ہیں جن میں ہر ہفتے غرباٗ و مساکین کیلئے باضابطہ چندہ جمع کرکے مقامی حاجتمندوں کی امداد کی جاتی ہے اور اب اگر طبی ضروریات بشمولِ ادویات کی فراہمی کو ایک باضابطہ سلسلہ بنایا جائے تو سرکاری اسپتالوں پر سے کسی حد تک بوجھ کم ہوسکتا ہے اور ضرورتمند مریضوں کی بڑی مدد ہوسکتی ہے۔
بشکریہ ایس این بی

Tags: C D HospitalCovid19kashmirMasajidNGO
Share29Tweet18Share7Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version