امریکہ کی اب ڈبلیو ایچ او کو دھمکی!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی صحت تنظیم(ڈبلیو ایچ او) پر چین کی طرف جھکاؤ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے اسےمالی معاونت میں کمی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم عالمی ادارہ صحت کو دیے جانے والے فنڈز روک رہے ہیں۔دنیا بھر کے ممالک میں عالمی ادارہ صحت کی سب سے زیادہ مالی امداد امریکہ کرتا ہے تاہم سب سے پہلے امریکہ کا نعرہ لگانے والے ٹرمپ ڈبلیو ایچ او سے قبل کئی دیگر عالمی تنظیموں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
ٹرمپ نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں کہ ڈبلیو ایچ او کی کتنی فنڈنگ روکی جائے گی تاہم اس بیان کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک اور پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی کہا’’ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں ایسا کرنے جا رہا ہوں۔ ہم فنڈگ کے خاتمے پر غور کریں گے۔ٹرمپ کے بقول یوں لگتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کا چین کی طرف بہت جھکاؤ ہے جو ٹھیک نہیں ہے‘‘۔

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے امریکہ کو ملیریا کی دوائی سپلائی نہیں کی تو

قبل ازیں منگل کو انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی توجہ بہت زیادہ چین پر مرکوزہے۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ خوش قسمتی سے میں نے چین کے لیے امریکی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کر دی تھی۔انہوں نے اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی سرحدیں کھلی رکنے کی تجویز کو ناقص قرار دیا۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جن کی تعداد 1736 ہے۔ یوں امریکہ میں کورونا سے ہونے والی کل ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 722 تک پہنچ گئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد لگ بھگ چار لاکھ ہوگئی ہے۔صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے امریکہ کو ملیریا کی دوائی سپلائی نہیں کی تو وہ اس پر حملہ بھی کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version