چھتیس گڈھ میں جڑواں بچوں کا نام کرونا اور کووِڈ

کرونا وائرس کی مچائی ہوئی افراتفری کے بیچ جنم لینے والے دو جڑواں بچو ں کے والد نے اُنکا نام کرونا اور کووِڈ رکھ دیا ہے۔اپنے بچوں کے ایک مہلک بیماری پر نام رکھنے والے چھتیس گڈھ کے شخص کا کہنا ہے کہ ایسا کرکے وہ حفظانِ صحت کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا ہے ’’یہ نام ہمیں ان بچوں کی پیدائش کے وقت پیش آنے والی مشکلات کی یاد دلاتے رہیں گے‘‘۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش کا یہ واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے مرکزی شہر رائے پورم میں 27 مارچ کو پیش آیا۔ بچوں کی پیدائش بھارت میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون کے دو روز بعد ہوئی۔ ان ذرائع کے مطابق جڑواں بچوں میں ایک بچہ اور ایک بچی ہے۔

ان تمام مشکلات کے بعد بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ہم چاہتے تھے کہ نام یاد رکھے اور انوکھے ہوں

بھارتی جوڑے کا کہناہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بچوں کے نام کرونا اور کوویڈ رکھنے سے انہیں وہ پریشانی اپنی یاد دلاتی رہے گی۔

جڑواں بچوں کی ماں 2 سالہ پری ورما نے بتایا کہ انہیں کوئی مدد نہیں ملی اور ان کے کنبے کے افراد مکمل بندش کی وجہ سے رائے پور شہر نہیں پہنچ سکے تھے۔اُنہوں نے کہا ’’ جیسے ہی گاڑیاں چلنا بند ہوئیں تو ہمیں اسپتال جانا پڑا۔ ہم کافی تکلیف کے بعد رات گئے اسپتال پہنچے اور ان تمام مشکلات کے بعد بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ہم چاہتے تھے کہ نام یاد رکھے اور انوکھے ہوں‘‘۔

جڑواں بچوں کے والد وِنے ورما نے کہا کہ یہ دونوں نام خوبصورت ہیں۔ کرونا لاطینی زبان میں تاج کو کہاجاتا ہے۔ ہماری طرف سے بچوں کے یہ نام قوم کے لیے حفظات صحت اور صفائی کے لیے پیغام بھی ہے۔

 

Exit mobile version