کرونا ہیلپ لائن پر گرم سموسوں کی فرمائش،پھر کیا ہوا ۔۔۔؟

اس وقت جب ساری دنیا کو کرونا وائرس کی وجہ سے جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کا بُرا حال ہے بعض لوگ اس صورتحال کا مذاق اُڑارہے ہیں۔ رام پور اُترپردیش میں صورتحال کا اسی طرح مذاق اُڑانا ایک منچلے کو بڑا مہنگا پڑا اور سرکار نے اُنسے محلے کی نالیاں صاف کروائیں۔

ہیلپ لائن پر تعینات اہلکاروں کو فون کرکے ایک شخص نے اُنہیں گرم سموسے بھجوانے کی فرمائش کی جسکے جواب میں اُنہیں بتایا گیا کہ مذکورہ ہیلپ لائن ایمرجنسی کیلئے ہے اور اس پر شوقیہ فرائشیں نہیں کی جاسکتی ہیں

رام پور کے ضلع مجسٹریٹ اونجانیا کمار نے اس دلچسپ واقعہ کے بارے میں اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا۔ اُنکا یہ ٹویٹ اب وائرل ہے اور لوگ اس پر اپنے اپنے انداز سے تبصرے کر رہے ہیں۔ واقعہ یوں ہے کہ سرکار کی فراہم کردہ ایک ہیلپ لائن پر تعینات اہلکاروں کو فون کرکے ایک شخص نے اُنہیں گرم سموسے بھجوانے کی فرمائش کی جسکے جواب میں اُنہیں بتایا گیا کہ مذکورہ ہیلپ لائن ایمرجنسی کیلئے ہے اور اس پر شوقیہ فرائشیں نہیں کی جاسکتی ہیں تاہم وہ صاحب بار بار فون کرتے اور اپنی فرمائش دہراتے رہے۔ یہاں تک کہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا گیا۔


ضلع مجسٹریٹ کے مطابق مذکورہ منچلے کو سبق سکھانے کیلئے چند افسران اُنکے گھر پہنچ گئے اور اُنہیں نکال کر محلے کی نالیاں صاف کروائی گئیں۔ اس واقعہ سے متعلق ضلع مجسٹریٹ نے تصویریں بھی ٹویٹ کی ہیں۔

Exit mobile version