دُنیا کا سب سے کم عمر کرونا مریض،پتہ ہے عمر کیا ہے؟

ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان میں ایک نومولود شیرخوار بچے میں کرونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ مریض ابھی تک دنیا میں سب سے کم عمر مریض ہے۔ تفصیلات کے مطابق گناباد یونیورسٹی فار میڈیکل سائنسز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر صرف 35 دن ہے اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
انہوں نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ بچہ ایران میں کرونا وائرس کا سب سے کم عمر شکار ہے۔ ان کے مطابق بچے کی طبی حالت اب اچھی ہے۔یاد رہے کہ ایران میں اس وبائی مرض کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد 2757 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا کے 41495 کیس سامنے آ چکے ہیں۔

ایرانی حکومت نے ہفتے کے روز تسلیم کر لیا کہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا جنوری سے ہی پھیل چکی تھی۔

واضح رہے کہ مسلسل دو ماہ سے زیادہ عرصے تک انکار کے بعد آخر کار ایرانی حکومت نے ہفتے کے روز تسلیم کر لیا کہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا جنوری سے ہی پھیل چکی تھی۔ ایرانی حکومت کی جانب سے قائم کردہ نیشنل کرونا کنٹرول سینٹر کی ایپیڈیمولوجی کمیٹی کے سربراہ علی اکبر حق دوست نے ایک وڈیو پریس کانفرنس میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران میں جنوری 2020ء کے تیسرے عشرے میں کرونا کی وبا پھیل چکی تھی۔
ایک ویڈیو پریس کانفرنس سے خطاب میں حق دوست کا کہنا تھا کہ ایران میں کرونا وائرس صرف چند ہفتوں کے اندر اندر خوف ناک حد تک پھیل گیا مگر شروع میں یہ اتنا زیادہ عام اور خطرناک نہیں تھا۔ نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں علی اکبر حق دوست نے کہا کہ حکام وائرس کے پھیلاؤ کی تشخیص میں دیر کر چکے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اس کے پھیلاؤ کا اعلان کرنے میں دیر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران یہ بیماری کئی شہروں میں پھیل گئی۔

ایران میں 17 اہم شخصیات بھی کرونا کی بھینٹ چڑھ گئیں

Exit mobile version