کھیل کی دنیا کو کرونا سے پہلا بڑا جھٹکہ،خان کی جان لے لی

دنیا میں تباہی مچارتے آرہے کرونا وائرس کی وجہ سے کھیل کی دنیا کو پہلا بڑا جھٹکہ تب لگا کہ جب چار مرتبہ برٹش اوپن سکواش کے مقابلے جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
95 سال کے اعظم خان کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم بہت بھاری دل کے ساتھ سکواش کے ساتھ پیار کرنے والے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ عظیم ورلڈ چیمپیئن اعظم خان کورونا وائرس کی بیماری کا شکار ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔‘
اعظم خان نے 1959 سے 1962 کے دوران چار بعد برٹش سکواش چیمئین شپ جیتی تھی۔ ان کے بھائی ہاشم خان اور بیٹی بھی سکواش کے کھلاڑی تھے۔وہ لندن میں مقیم تھے اور انہیں گذشتہ ہفتے سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کھیل کے شعبہ سے وابستہ پہلے بڑے کھلاڑی کی کرونا کی وجہ سے یہ پہلی موت ہے حالانکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی نامور شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو رہی ہیں۔


جمعے کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ان کے وزیر صحت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں میرے اندر معمولی علامات ظاہر ہوئیں اور میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔‘اس سے قبل بدھ کو برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہزادہ چارلس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
برطانیہ کے شہزادہ چارلس کے علاوہ دنیا بھر کی کئی مشہور شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں ان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ایسی شخصیات بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دنیا میں اپنا مقام بنایا۔پاکستان میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی کل تعداد 1426 ہے۔ اب تک 25 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 12 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

Exit mobile version