کرونا سے متاثر ناکام عاشق لڑکی پر چھینک مار کر فرار

عشق میں ناکام کرونا وائرس کا شکارلڑکا ایک لڑکی پر چھینک کر بھاگ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہریانہ میں ایک لڑکا ایک مقامی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہے تاہم مذکورہ لڑکی اس پر دھیان نہ دیتی تھی۔اس دوران یہ لڑکا کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے تاہم اس نے لڑکی کو پریشان کرنے کیلئے اس پر چھینک ماری اور فرار ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کا رو رو کر برا حال ہے اور انہوں نے پولس کے پاس معاملہ درج کرایا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لڑکے کی تلاشش کی جارہی ہے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک اسکا کوئی اتہ پتہ نہ تھا۔

Exit mobile version