عمر عبداللہ کی رہائی کا حکم،پی ایس اے کاالعدم

جموں کشمیر کی گورنر انتظامیہ نے سابق وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ پر نافذ پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کو کاالعدم کرکے انہیں سات ماہ کی اسیری سے رہا کردیا ہے
جموں کشمیر کی گورنر انتظامیہ نے سابق وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ پر نافذ پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کو کاالعدم کرکے انہیں سات ماہ کی اسیری سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ میں اس سرکاری فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا”سرکار نے شری عمر عبداللہ کی نظربندی کا حکم واپس لیا ہے“۔یہ سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کے اس حکم کے ہفتہ بھر بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں جموں کشمیر کی گورنر انتظامیہ سے مسٹر عبداللہ کی رہائی کے امکان کے بارے میں اطلاع دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔
گئے سال5اگست کو جموں کشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے اور دفعہ370کو منسوخ کرنے سے قبل ہی تین سابق وزرائے اعلیٰ،فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت درجنوں ہند نواز لیڈروں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔فاروق عبداللہ کو چند روزقبل چھوڑا گیا ہے اور اب انکے فرزند عمر عبداللہ باہر آرہے ہیں تاہم محبوبہ مفتی ابھی نظربند ہیں۔

Exit mobile version