• Latest
  • Trending
  • All
ہمارا مذہب معصوموں کا قتل کرواتا ہے :مہجور

ہمارا مذہب معصوموں کا قتل کرواتا ہے :مہجور

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, May 16, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ہمارا مذہب معصوموں کا قتل کرواتا ہے :مہجور

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
February 15, 2023
in تازہ ترین, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
ہمارا مذہب معصوموں کا قتل کرواتا ہے :مہجور
144
SHARES
411
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی جانب سے نئی دلی میں منعقدہ ایک حالیہ تقریب کے دوران بھارت ماتا کی جئے اور جئے ہند کی نعرہ بازی کرنے کے ہفتہ بھر بعد پی ڈی پی کی ایک خاتون لیڈر،نعیمہ احمد مہجور، نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب (اسلام) معصوموں کا قتل اور معاشرے کو تباہ کرنا سکھاتا ہے لہٰذا اسکولوں میں مذہبی تعلیم نہیں دی جانی چاہیئے۔

بھارت کے دوسرے صدر ایس رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش 5 ستمبر کو ہر سال منائے جانے والے یومِ اساتذہ کے حوالے سے ٹویٹر پر اساتذب کے نام ایک پیغام میں نعیمہ احمد مہجور نے یہ متنازعہ بیان دیا ہے جسکے لئے سوشل میڈیا پر انکی شدید تنقید کی جارہی ہے حالانکہ مین اسٹریم میڈیا نے معنیٰ خیز انداز میں اس بیان کو نظرانداز کردیا ہے۔ نعیمہ احمد مہجور نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے ”ہیلو اساتذہ، میں آپ کی عزت کرتی ہوں لیکن مہربانی کرکے مجھے اسکولوں میں اب مذہب نہ سکھائیں،ہمیں فقط سائنس اور ریاضی پڑھائیں …. یہ ہمارا مذہب معصوموں کو قتل کرواتا ہے اور ہمارے معاشرہ کو تباہ کرتا ہے“۔ انہوں نے لکھا ہے کہ فقط اساتذہ ہی (اسکولوں میں اسلام نہ پڑھا کر) نفرت کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔ دلچسپ ہے کہ جموں کشمیر کے سرکاری اور بیشتر نجی اسکولوں میں اسلامی تعلیم نہیں دی جاتی ہے جبکہ دینی مدارس میں یوم اساتذہ منانے کا رواج نہیں ہے۔

”ہیلو اساتذہ، میں آپ کی عزت کرتی ہوں لیکن مہربانی کرکے مجھے اسکولوں میں اب مذہب نہ سکھائیں،ہمیں فقط سائنس اور ریاضی پڑھائیں ۔۔۔۔ یہ ہمارا مذہب معصوموں کو قتل کرواتا ہے اور ہمارے معاشرہ کو تباہ کرتا ہے“۔

ایک ڈرامہ اداکار کے بطور جانی جاتی رہیں نعیمہ احمد بی بی سی کی ملازم ہوکر ایک معروف صحافی کے بطور پہچانی جاتی تھیں۔ 2010 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو لیکر آنسو بہاکر لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہی تھی یہاں تک کہ عمر عبداللہ کی سرکار نے انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جسے نعیمہ کے معافی مانگنے پر واپس لیا گیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے مفتی سعید کی پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں پارٹی میں کوئی خاص رول نبھاتے تو نہیں دیکھا گیا ہے تاہم انہیں وومنز کمشن کی چیرپرسن کی نوکری دی گئی تھی جس سے انہیں محبوبہ مفتی کی سرکار گرنے پر استعفیٰ دینا پڑا ہے۔

حالانکہ نعیمہ نے کسی مذبب کا نام نہیں لیا ہے تاہم وہ ظاہری طور مسلمان ہیں اور انہوں نے ٹویٹ میں ”ہمارا مذہب“ کا لفظ استعمال کیا ہے۔ دلچسپ ہے کہ اُنکا یہ بیان نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کی حالیہ متنازعہ نعرہ بازی، جو انہوں نے نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب میں کی تھی، چند ہی دنوں کے بعد سامنے آیا تھا۔ فاروق عبداللہ نے چِلا چِلا کر ”بھارت ماتا کی جئے“ اور ”جئے ہند“ کے نعرے لگائے تھے جن پر کشمیریوں کے علاوہ خود بھارت کی دیگر ریاستوں کے مسلمانوں کو بھی اعتراض ہے کہ ان نعروں کو کلمہ کفر مانا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کا اندازہ ہے کہ چونکہ ریاست میں ابھی گورنر راج ہے اور نیشنل کانفرنس لے صدر نے متنازعہ نعرہ بازی کرکے خود کو ہندوتو طاقتوں کے قریب کرنے کی کوشش کی ہے لہٰذا ممکن ہے کہ پی ڈی پی نے نعیمہ کے ذرئعہ اسلام مخالف بیان دلواکر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ بھاجپا کے ہاتھوں انتہائی درجے تک ذلیل ہونے کے باوجود یہ پارٹی بھی کوئی مسلمان حامی پارٹی نہیں بلکہ ایک ایسی پارٹی ہے کہ جس پر آر ایس ایس جیسی شدت پسند جماعتیں بھروسہ کرسکتی ہیں۔

”ہیلو نعیمہ مہجور،میں آپ کی عزت نہیں کرتا ہوں لیکن مہربانی کرکے اس طرح کی گند سوشل میڈیا پر نہ پھیلائیں“۔

مین اسٹریم میڈیا میں نعیمہ مہجور کے اس متنازعہ بیان پر کوئی خبر بنتے دیکھنا باقی ہے تاہم سوشل میڈیا پر انکا ٹویٹ وائرل ہوچکا ہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔لوگ سوال کررہے ہیں کہ آخر نعیمہ مہجور کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ اسلام کو معصوموں کے قتل اور دہشت گردی کیلئے ذًہ دار ٹھہرائیں۔ سینکڑوں لوگوں نے انہیں توہینِ رسالت کے گناہ کی مرتکب بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کے ساتھ تشبیہ دیتے ہوئے صلواتیں سنائی ہیں جبکہ فیس بُک پر ایک شخص نے نعیمہ کے ٹویٹ کے الفاظ میں تھوڑا ہیر پھیر کرتے ہوئے انہی کے انداز میں انکے لئے یہ پیغام لکھا ہے ”ہیلو نعیمہ مہجور،میں آپ کی عزت نہیں کرتا ہوں لیکن مہربانی کرکے اس طرح کی گند سوشل میڈیا پر نہ پھیلائیں“۔

حالانکہ نہ نعیمہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ یہ بیان کسی پی ڈی پی ”لیڈر“ کی حیثیت سے دے رہی ہیں اور نہ ہی ابھی تک انکے اس متنازعہ بیان کو لیکر پی ڈی پی نے کوئی صفائی ہی دی ہے۔ پارٹی ترجمان کے ساتھ تفصیلات کے رابطے کی کوششیں کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے اسکا موقف جاننا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھئیں

”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

 

 

Tags: Farooq AbdhullahFeaturedGlobal TerrorismHindutvaindiaIslamIslamofobiaMehbooba MuftiNayeema MehjoorPDPTeachers Day
Share58Tweet36Share14Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version