• Latest
  • Trending
  • All
محبوبہ کی دھمکی سے سوشل میڈیا پر ہنسی کے پھوارے چھُوٹے!

محبوبہ کی دھمکی سے سوشل میڈیا پر ہنسی کے پھوارے چھُوٹے!

July 14, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home جموں کشمیر

محبوبہ کی دھمکی سے سوشل میڈیا پر ہنسی کے پھوارے چھُوٹے!

صریر خالد by صریر خالد
July 14, 2018
in جموں کشمیر
1 min read
0
محبوبہ کی دھمکی سے سوشل میڈیا پر ہنسی کے پھوارے چھُوٹے!
84
SHARES
239
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// بی جے پی کی جانب سے حال ہی اقتدار سے بیدخل کی جاچکیں اور اب پارٹی میں اندرونی خلفشار کی شکار سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انکی جماعت کو توڑنے کی کوشش کی گئی تو ریاست میں جنگجوئیت کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔انکے اس بیان پر انکے حریف اور سابق وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کی موت کا کوئی ماتم بھی نہیں کرے گا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس طرح کے بیان کیلئے محبوبہ مفتی کا تمسخر اڑایا جارہا ہے۔

آج یہاں یومِ شہداءپر شہیدوں کو خراجِ عقیدت کے پھول پیش کرنے کیلئے پہنچیں محبوبہ مفتی سرکار سے جانے کے بعد پہلی بار مقامی نامہ نگاروں سے گھری ہوئیں کئی سوالات کا سامنا کررہی تھی۔انسے انکی پارٹی میں بغاوت ہونے اور 28میں سے بیشتر ممبرانِ اسمبلی کے پارٹی چھوڑ کر جانے پر تیار ہونے کے حوالے سے سوالات کئے گئے تو انہوں نے اسے ”گھر کا مسئلہ“بتاتے ہوئے کہا کہ ” ہر گھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں اور ان اختلافات کو مل بیٹھ کر دور کیا جاتا ہے“۔تاہم انہوں نے کہا کہ اگر نئی دہلی (مرکزی حکومت) پی ڈی پی کو توڑنے اور عوام کے” ووٹ“ پر شب خون مارنے کی مرتکب ہوئی تو کشمیر میں نئے صلاح الدین (حزب المجاہدین سپریم کمانڈر سید صلاح الدین) اور یاسین ملک (جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین) جنم لے سکتے ہیں۔قابلِ ذکر ہے کہ پی ڈی پی نے 2014میں بی جے پی کے خلاف نعرہ لگاکر جیتے انتخاب کے بعد سبھی کی مرضی کے خلاف خود اسی جماعت کے ساتھ اشتراک کرکے حکومت بنائی تھی جس سے انہیں گذشتہ ماہ بی جے پی نے حیران کن اور تذلیل آمیز انداز میں دفع کیا ہے۔سرکار گرنے کے بعد محبوبہ مفتی کی پارٹی تاش کے پتوں سے بنائے ہوئے ایک محل کی طرح بکھرتے نظر آرہی ہے کیونکہ کئی لیڈروں نے کھل کر بغاوت کی ہے تو کئی ایک کو درپردہ طور بھاجپا کے ساتھ سانٹھ گانٹھ کئے ہوئے ہونے کی افواہیں گردش میں ہیںجنکی جانب اشارے کے ساتھ محبوبہ مفتی نے انہیں نئی دلی کی سازش بتایا۔

میں سمجھتی ہوں کہ جس طرح 1987 میں ایک صلاح الدین اور ایک یاسین ملک نے جنم لیا، اگر آج انہوں نے کسی قسم کی کوشش کی تو (ویسے ہی حالات پھر پیدا ہوسکتے ہیں)۔دہلی کے (چاہے)بغیر کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوسکتی

سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا”ہر جماعت میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں۔ گھر میں بھی اختلافات پیدا ہوتے ہیں جن کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ مگر اگر دلی نے 1987 کی طرح جب انہوں نے یہاں کے لوگوں کے حقوق اور ووٹ پر ڈاکہ ڈالا، اگر اُس قسم کی کوئی کوشش کی گئی تو میں سمجھتی ہوں کہ جس طرح 1987 میں ایک صلاح الدین اور ایک یاسین ملک نے جنم لیا، اگر آج انہوں نے کسی قسم کی کوشش کی تو (ویسے ہی حالات پھر پیدا ہوسکتے ہیں)۔دہلی کے (چاہے)بغیر کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوسکتی “۔انہوں نے دععویٰ کرتے ہوئے کہا” میری جماعت مستحکم ہے مگر اگر دلی نے کسی طرح اس میں مداخلت کی تو میں سمجھتی ہوں کہ جو 1987 میں جس طرح یہاں کے لوگوں کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا جس طرح یہاں مف (مسلم یونائیٹڈ فرنٹ) کو کریش کیا گیا تھا۔ اگر اس طرح کی کوئی کوشش دلی والوں نے پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج بہت ہی خطرناگ ثابت ہوں گے“۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ ریاست میں سرگرم سب سے بڑی جنگجو تنظیم حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے 1987 میں علیٰحدگی پسند جماعتوں کے اتحاد مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کی ٹکٹ پرانتخاب لڑنے والے کئی معروف لیڈروں میں ایک تھے جبکہ یٰسین ملک اور انکی طرح کئی نوجوان ان انتخابات میں سرگرم رول ادا کرتے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ فرنٹ بھاری اکثریت کے ساتھ کئی سیٹوں پر انتخاب جیت رہی تھی تاہم نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ نے نئی دلی کی مدد سے بدترین قسم کی چوری کرکے جیتنے والے امیدواروں کی ہار کا اعلان کیا تھا جس سے مایوس ہوکر علیٰحدگی پسند ذہنیت کے لوگوں نے بعدازاں مسلح تحریک شروع کی جو ابھی ایک خطرناک شکل میں جمہوری نظام کو ہانک رہی ہے۔

محبوبہ مفتی کی جانب سے انکی پارٹی کو توڑنے کے نتیجے میں جنگجوئیت کا نیا باب کھلنے کی دھمکی دئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انکے بنیادی حریف عمر عبداللہ نے کہا کہ اس پارٹی کی موت کا کوئی ماتم بھی نہیں کرے گا ۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دراصل اس پارٹی کو بنایا ہی کشمیریوں کو ووٹ تقسیم کرنے کیلئے گیا تھا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’میں چاہتا ہوں کہ سب یہ بات یاد رکھیں کہ پی ڈی پ کے ٹوٹنے سے کوئی نیا جنگجو جنم نہیں لے گا۔ پی ڈی پی کشمیریوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لئے دلی میں بنائی گئی تھی۔ یہاں کے لوگ اس جماعت کے خاتمے کا کوئی ماتم بھی نہیں کریں گے“۔وادی میں گذشتہ چند سال کے دوران جنگجوئیت کو ملے فروغ کی جانب اشارے کے ساتھ عمر عبداللہ نے مزید کہا” وہ (محبوبہ مفتی) شاہد یہ بھول چکی ہے کہ کشمیر میں اس کے دور حکومت میں ملی ٹینسی پہلے ہی ایک اور جنم لے چکی ہے“۔

 

سوشل میڈیا پر بھی محبوبہ مفتی کے اس دھمکی آمیز بیان کا تمسخر اڑایا جارہا ہے۔چناچہ معراج الدین نامی ایک شخص نے فیس بُک پر لکھا”وہ دھمکی کسے دے رہی ہیں کیا تصدق مفتی،محبوبہ کے سنیماٹوگرافر بھائی جنہیں انہوں نے اپنی کابینہ میں وزیر بنایا تھا،بندوق اٹھائیں گے“۔ماجد حیدری نامی ایک صحافی نے محبوبہ کی کھِلی اڑاتے ہوئے لکھا ”محبوبہ مفتی دخترانِ ملت کی صدارت کرینگی،نعیم اختر جہاد کونسل کی قیادت کرینگے،الطاف بخاری حوالہ فنڈنگ کا انتظام کرینگے،1987جیسی بغاوت کے یہ تین فوری امکانات ہیں“۔نئی دلی میں مقیم ایک کشمیری صحافی نے بھی طنزیہ انداز میں محبوبہ مفتی کا نام لئے بغیر فیس بُک پر لکھا ہے”اسکا کوڈ نام(جیسا کہ جنگجو اپنا کوڈ نام رکھتے ہیں)ہوگا اُم الخبائث“۔

یہ بھی پڑھئیں

 مجھے بھاجپا کے ساتھ اتحاد کے فیصلے پر فخر ہے:محبوبہ مفتی

 

Tags: BJPCoalitionJammu and KashmirMehbooba MuftiSyed Salahudin
Share34Tweet21Share8Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ
جموں کشمیر

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 21, 2023
138
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا
جموں کشمیر

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!
بھارت

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version