راولپنڈی// آرمی چیف آف پاکستان قمر جاوید باجوہ نے بڑاقدام کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد دُرانی کی کتاب کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈاسددرانی کو متنازعہ کتاب کے معاملے پر آج جی ایچ کیو طلب کر رکھا تھا۔اس موقع پر آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اسد دُرانی کی کتاب میں بیان بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس ہیں اور اس حوالے سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈاسد دُرانی کے خلاف کورٹ اف انکوائر ی کا حکم دے دیا ہے جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اسد دُرانی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے مجازاتھارٹی سے بھی رابطہ کرلیاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کا اپنے گزشتہ ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں پر ہوتا ہے اور کتاب میں اسد دُرانی نے مبینہ طور پر اس کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کا اپنے گزشتہ ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں پر ہوتا ہے اور کتاب میں اسد دُرانی نے مبینہ طور پر اس کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد دُرانی،جو اگست 1990 سے مارچ 1992 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہ چکے ہیں، نے سابق ‘راء’ چیف اے ایس دُلت کے ساتھ مل کر کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: راء، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’ لکھ کر سب کو حیران کردیا ہے۔ کتاب،جس کی حال ہی رسمِ اجرائیگی ہوئی ہے،میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئیں