پٹیالہ// اپنے وقت کے مشہور گلوکار دلیر مہندی کو پٹیالہ کی ایک عدالت نے انسانی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال جیل کی سزا دی ہے ۔ یہ معاملہ 2003 کا ہے ۔ مہندی پر الزام تھا کہ وہ لوگوں کو اپنی گلوکاری ٹیم کے رکن کے طور پر بیرون ملک بھیج کر خطیر رقم کماتے ہیں۔عدالت کے ذریعہ سزا سنائے جانے کے بعد دلیر کو حراست میں لے لیا گیا۔
1988۔99 کے دوران دلیر انسانی اسمگلنگ کر کے اپنے گلوکاری ٹیم کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے سین فرانسسکو اور نیوجرسی لے گئے تھے ۔پنجاب پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مہندی کے خلاف غیر قانونی طریقہ سے انسانی اسمگلنگ کرنے کی کم از کم 31 شکایتیں تھیں۔