سرینگر// پانپور قصبہ میں مقامی لوگوں نے گذشتہ ہفتے لیتہ پورہ میں ہوئے ایک فدائی حملے میں جاں بحق ہوئے جیشِ محمد کے جنگجووں کی غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھی۔ذرائع نے کشمیر ریڈر کو بتایا کہ نمازِ جمعہ کے فوراََ بعد سینکڑوں لوگ خانقاہِ معلیٰ نمبلہ بل کے صحن میں جمع ہوئے اور انہوں نے غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھی۔ ان ذرائع کے مطابق نمازیوں نے بعدازاں اسلام اور آزادی کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی کی۔
پانپور قصبہ کے مضافاتی علاقہ لیتہ پورہ میں واقع سی آر پی ایف کے ایک تربیتی مرکز پر گذشتہ ہفتے ایک فدائی حملہ ہوا تھا جس میں فورسز کے کم از کم پانچ اہلکار ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے تھے جبکہ 36 گھنٹوں تک چلے اس حملے میں جیشِ محمد کے تین جنگجو بھی مارے گئے تھے جن میں سے دو کا تعلق ترال اور دربگام پلوامہ سے تھا۔(بشکریہ کشمیر ریڈر)