• Latest
  • Trending
  • All
داعش کا پرچم لہرانے پر سجاد گلکار سمیت 9لڑکوں کے خلاف کارروائی کو منظوری!

داعش کا پرچم لہرانے پر سجاد گلکار سمیت 9لڑکوں کے خلاف کارروائی کو منظوری!

11/09/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, July 17, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

داعش کا پرچم لہرانے پر سجاد گلکار سمیت 9لڑکوں کے خلاف کارروائی کو منظوری!

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
11/09/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
داعش کا پرچم لہرانے پر سجاد گلکار سمیت 9لڑکوں کے خلاف کارروائی کو منظوری!
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// حکومتِ جموں کشمیر نے سرینگر کی جامع مسجد میں تین سال قبل داعش کا پرچم لہرانے میں ملوث پائے گئے نو لڑکوں کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کو منطور دی ہے۔نو ملزموں میں تاہم ایک نے چند ماہ قبل ہتھیار اٹھائے تھے اور وہ اسکے فوری بعد فوج کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

یی معاملہ 17اکتوبر2014 کا ہے کہ جب سرینگر کی جامع مسجد میں چند نوجوانوں نے پہلی بار داعش کے سیاہ پرچم لہرائے تھے اور پولس نے انکے خلاف معاملہ درج کر لیا تھا۔ حالانکہ اُسوقت کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس معاملے کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان ”بیوقوف لڑکوں“کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تاہم پولس نے معاملے کو کافی سنجیدگی سے لیکر اس معاملے کو یہاں تک پہنچایا ہے کہ سرکار نے ملوث لرکوں کے خلاف با ضابطہ کارروائی کئے جانے کو منطوری دی ہے۔

اُسوقت کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس معاملے کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان ”بیوقوف لڑکوں“کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

معلوم ہوا ہے کہ پولس تھانہ نوہٹہ نے غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق 1967کے قانون کی دفعہ13کے تحت اس معاملے میں با ضابطہ ایف آئی آر زیر نمبر92/2014درج کرنے کے بعد اس حوالے سے ایک خصوصی ٹیم کے ذرئعہ تحقیقات کرائی ہے جس نے عرصہ قبل اپنی رپورٹ سرکار کو پیش کر دی تھی۔ رپورٹ میں داعش کے جھنڈے لہرانے کے اس واقعہ میں سجاد احمد گلکار ولد نذیر احمد ساکن پاندان نوہٹہ، عاقب احمد میر ولد عبدالرحمان وانٹہ پورہ نوہٹہ، یاسر مقبول میر ولد محمد مقبول علمگری بازار جڈی بل، عبید علی بٹ ولد علی محمد داری بل خانیار، ارشاد احمد صوفی ولد عبدالمجید چند پورہ حول، ہاشم فاروق میر ولد فاروق احمد اخراج پورہ جواہر نگر، ارشاد احمد وانی ولد محمد صدیق صفاکدل سرینگر، ابرار فاروق وانی ولد فاروق احمد ساکن بابا پورہ سعد کدل اور جاوید احمد صوفی ولد عبدالرشید ساکن باغ نند سنگھ چھتہ بل سرینگرکو ملوث بتاکر انکے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔دلچسپ ہے کہ ملزم نمبر ایک،سجاد گلکار،دو ایک ماہ قبل حزب المجاہدین کے ساتھ شامل ہونے کے محض دس دن بعد وسطی ضلع بڈگام کے ایک گاوں میں سرکاری فورسز کے نرغے میں آکر مارے گئے ہیں۔

سجاد گلکار،دو ایک ماہ قبل حزب المجاہدین کے ساتھ شامل ہونے کے محض دس دن بعد وسطی ضلع بڈگام کے ایک گاوں میں سرکاری فورسز کے نرغے میں آکر مارے گئے ہیں۔

ریاستی محکمہ داخلہ نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں دیگر8نوجوانوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے ہیں۔اس سلسلے میں محکمے کی جانب سے جاری کئے گئے ایس آر او میں کہا گیا ہے کہ کیس ڈائری اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کی سفارشات اور مشاہدات کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کی دفعہ13کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لانے کےلئے کافی ثبوت و شواہد دستیاب ہے، لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی جاتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ ریاست میں کسی شخص کے خلاف داعش کے جھنڈے لہرانے پر یوں باضابطہ کارروائی کا آغاز کیا گیا ہو حالانکہ وادی میں آئے دنوں مختلف احتجاجی جلوسوں اور سرکاری فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مارے جانے والے جنگجووں کے جلوس ہائے جنازہ میں پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ اب سیاہ پرچم لہرانا بھی تقریباََ عام ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے سجادگلکارکی آخری خواہش ،مگر پورا نہ ہوئی!

Share15Tweet10Share4Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
06/06/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version