سرینگر// (احمد عرفان) رعناواری سرینگر میں زمین کھسکنے کے ایک تازہ واقعہ سے لوگوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زمین کھسکنے کا تازہ واقعہ یہاں کے سورہ ٹینگ چوک میں پیش آیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہاں کے چوک میں آج شام کے قریب اچانک زمین کھسکنا شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سڑک میں ایک گہرا کھڈ پڑگیا۔
علاقے کا سروے کرکے باربار زمین کھسک جانے کی وجوہات کا پتہ لگا کر اسکا سدِ باب کرکے لوگوں کی تشویش دور کی جانی چاہیئے
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چونکہ یہاں اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں لہٰذا وہ تشویش میں مبتلا ہیں۔ اُنکا کہنا ہے کہ اس سے قبل زمین کھسکنے کے واقعات میں کئی مکانوں میں شگاف بھی پڑچکے ہیں۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کا سروے کرکے باربار زمین کھسک جانے کی وجوہات کا پتہ لگا کر اسکا سدِ باب کرکے لوگوں کی تشویش دور کی جانی چاہیئے۔