سرینگر// سمارٹ فون میں اُردو ٹائپ کرنا انتہائی مشکل کام تھا جسے گوگل کے ٹرانسلیٹ انجن نے اس قدر آسان بنا دیا جو رومن اردو میں ٹائپ کئے جانے والے الفاظ کو فوراً صحیح اردو میں بدل دیتا ہے۔
ابھی اُردو والے اس فیچر کے لطف سے ہی باہر نہیں نکل پائے تھے کہ گوگل نے ایک اور شاندار فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب سمارٹ فون میں اردو لکھنے کیلئے ٹائپ کرنے کی بھی ضرورت نہیں، صرف اپنی زبان سے الفاظ ادا کرتے جائیں اور سمارٹ فون میں خود بخود وہی الفاظ اردو زبان میں لکھے جائیں گے۔
گوگل نے کی بورڈ ایپلی کیشن ”جی بورڈ“ میں اُردو سمیت 30 مختلف زبانوں کی پہچان کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب آپ اپنی مادری زبان بول کر بھی سمارٹ فون پر سرچ کر سکتے ہیں، دوستوں کو پیغامات وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ ٹائپ کرنے سے تنگ آ چکے ہیں، تو یہ فیچر آپ کیلئے انتہائی مفید ہے جس کے ذریعے اردو یا کوئی اور زبان میں کچھ بھی لکھنے کیلئے انگلیاں نہیں بلکہ زبان ہلانے کی ضرورت ہو گی۔
یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے آپ کو ”جی بورڈ“ ایپلی کیشن انسٹال کرنا ہو گی جسے یہاں کلک کر کے ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
آئی فون استعمال کرنے والے صارفین یہاں کلک کر کے ڈاﺅن لوڈ کریں۔
ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد اسے ایکٹو کریں اور پھر سپیس کا بٹن دبا کر رکھیں گے تو آپ کے سامنے کی بورڈ سلیکشن ونڈو آ جائے گی، اس پر گوگل وائس ٹائپنگ کی آپشن کو سلیکٹ کریں۔ دیکھیں تصویر نمبر1
اگر سپیس کا بٹن دبا کر رکھنے پر سامنے آنے والی آپشنز میں گوگل وائس ٹائپ نہ ہو تو موبائل سیٹنگز میں جائیں اور ’لینگوئج اینڈ ان پٹ‘ پر کلک کریں اور یہاں موجود گوگل وائس ٹائپنگ کو ایکٹویٹ کریں۔ دیکھیں تصویر نمبر 2
اس کے بعد جی بورڈ کی سیٹنگز میں جائیں اور لینگوئج کی آپشنز میں جا کر انگلش کو ڈی سلیکٹ کر کے اردو سلیکٹ کر لیں۔ (آپ جب چاہیں واپس انگلش زبان کو سلیکٹ کر سکتے ہیں) دیکھیں تصویر نمبر 3
اوپر بتائی گئی تمام ہدایات پر کامیابی سے عمل کے بعد آپ گوگل کا شاندار فیچر استعمال کرنے کے قابل ہو گئے ہیں اور اب بس سپیس کا بٹن دبا کر گوگل وائس ٹائپ سلیکٹ کریں اور اردو بولنا شروع کر دیں، جی بورڈ ایپلی کیشن خود بخود آپ کی سکرین پر اردو ٹائپ کرنا شروع کر دے گی۔