قاضی گنڈ// اس وقت جب فوجی چیف اور دیگر اعلیٰ کمانڈر سرینگر میں ہیں نا معلوم جنگجووں نے جنوبی کشمیر میں لور منڈا قاضی گنڈ کے قریب ایک فوجی کانوائے کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں کئی فوجی اہلکاروں کو زخمی اور ان میں سے کم از کم ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ لور منڈا کے پاس ٹول پوسٹ کے قریب ہی ہوا ہے اور اس وجہ سے یہاں سنسنی پھیل گئی اور پھر زبردست ٹریفک جام لگا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گھات میں بیٹھے جنگجووں نے اچانک ہی فوجی کانوائے میں شامل گاڑیوں پر گولیاں چلائیں اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی فوجی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پورے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور جنگجووں کی تلاش جاری ہے تاہم اآخری اطلاعات ملنے تک مزید کچھ بھی معلوم نہیں ہو پایا تھا۔