سرینگر//موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا کا پرانا فون 3310 جو کسی وقت کافی مقبول ہوا کرتا تھا ایک بار پھر سے سمارٹ فون کے اس زمانے میں عوام کے لیے بازار میں آگیا ہے۔
پہلی بار یہ فون سنہ 2000 میں بازار میں آیا تھا اور اپنی ابتدا کے تقریبا 17 برس بعد یہ فون پھر سے بازار میں فروخت ہونے لگا ہے۔
یہ فون دو میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ ساتھ ڈھائی جی کنیکٹیوٹی نظام سے بھی لیس ہے جس کی مدد سے محدود پیمانے پر انٹرنیٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
برطانیہ میں اس فون کی قیمت تقریبا 50 برطانوی پاؤنڈ یعنی تقریباً 6800 روپے کے آس پاس ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اس فون کی بیٹری بہت مضبوط ہے اور اس کی مدد سے 22 گھنٹے تک بات کی جا سکتی ہے جبکہ فون استعمال نہ کرنے کی صورت میں تقریبا ایک ماہ تک بیٹری چل سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کی کامیابی کا دار و مدار اس بات پر کہ لوگ اس فون کے لیے کتنا پیسہ خرچ کرنے کو تیار ہیں جو در اصل ماضی کی یادوں سے وابستہ ہے۔