سرینگر//
شوپیاں میں ایک مگویہ فوجی افسر کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی ہے جبکہ پولس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر فیاض پرے نامی شخص یاری پورہ کولگام کے رہنے والے تھے اور وہ انڈین آرمی کی راجپوتانہ رائفلز میں لیفٹننٹ تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ فی الوقت جموں کے اکھنور میں تعینات عمر کچھ دن قبل گھر آئے تھے جہاں سے وہ شادی بیاہ کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے بٹہ پورہ نامی گاوں گئے اور یہاں سے نا معلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا تھا۔عمر کی گولیوں سے چھلنی لاش آج حرمین شوپیاں میں بر آمد کی گئی ہے