جموں کشمیر کے بزرگ صحافی اور اُردو روزنامہ وادی کی آواز کے مالک و مدیر غلام نبی شیدا کا کل رات انتقال ہوگیا ہے۔اُنہیں اُنکی وصیت کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اپنے آبائی گاؤں گوری پورہ لیجایا گیا ہے جہاں انہیں اپنے والدین کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔
شیدا ایک بہترین صحافی ہی نہیں بلکہ ایک سچے اور انقلابی شخصیت کے مالک صاف گو انسان تھے جنہوں نے اپنے اصولوں کی وجہ سے ہی اپنی زندگی میں بڑے نشیب و فراز دیکھے
جناب شیدا کے معاونِ خاص محمد مقبول نے فون پر بتایا کہ یہ واقعہ کل رات کو پیش آٰیا ہے۔گو گذشتہ سال پھسل کر گرنے کے بعد سے شیدا صاحبِ فراش تھے تاہم دو ایک ماہ سے انکی طبیعت میں خوشگوار تبدیلی دیکھی جارہی تھی یہاں تک کہ وہ فون پر اپنے خاص دوستوں سے ملاقاتیں بحال کرچکے تھے تاہم گئے روز اُنہوں نے چھاتی میں درد محسوس کیا اور پھر رات بارہ بجے کے قریب انہوں نے آخری سانس لی۔
غلام نبی شیدا ایک بہترین صحافی ہی نہیں بلکہ ایک سچے اور انقلابی شخصیت کے مالک صاف گو انسان تھے جنہوں نے اپنے اصولوں کی وجہ سے ہی قید و بند کی صعوبتوں کے سمیت اپنی زندگی میں بڑے نشیب و فراز دیکھے۔خبر ہٰذا کو بعدازاں اپڈیٹ کرکے جناب شیدا کا پورا خاکہ پیش کیا جائے گا۔