• Latest
  • Trending
  • All
ائر فورس اسٹیشن ملنگ پورہ پر کوئی حملہ نہیں ہوا:پولس

سارے شہر میں اب ایک ہی باغی باقی ہے!

13/10/2020
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

سارے شہر میں اب ایک ہی باغی باقی ہے!

صریر خالد by صریر خالد
13/10/2020
in تازہ ترین, جموں کشمیر
0
ائر فورس اسٹیشن ملنگ پورہ پر کوئی حملہ نہیں ہوا:پولس
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رواں سال کے دوران سرینگر شہر میں پیش آمدہ اپنی نوعیت کے آٹھویں واقعہ میں آج جموں کشمیر پولس اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران لشکرِ طیبہ کے ایک نامور پاکستانی کمانڈر کو اُنکے مقامی ساتھی سمیت مار گرایا۔پولس نے اس کارروائی کو ’’شفاف ترین‘‘ اور اپنے لئے بڑی کامیابی بتاتے ہوئے پورے سرینگر میں محض ایک جنگجو کے باقی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرینگر کے برزلہ رامباغ میں دوپہر کے قریب سرکاری فورسز اور جنگجوؤں کے بیچ گولیوں کا تبادلہ ہونے لگا تھا جو کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد دو محصور جنگجوؤں کے مارے جانے پر منتج ہوا۔پولس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دو جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق ایک ثقہ اطلاع ملنے پر یہاں کا محاصرہ کرکے محصور جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے کیلئے کہا گیا تھا تاہم انہوں نے گولی چلاکر جھڑپ چھیڑ دی جس میں وہ دونوں مارے گئے۔چناچہ سرکاری فورسز نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرنے کے بعد جنگجوؤں کی کمین گاہ بنے ہوئے مکان کو نذرِ آتش کرکے پوری طرح تباہ کردیا جیسا کہ اب کئی سال سے معمول بنا ہوا ہے۔
چھاپہ مار کارروائی کے اختتام پر جموں کشمیر پولس کے چیف (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے پولس کنٹرول روم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اینکاونٹر میں لشکرِ طیبہ کے ایک پاکستانی کمانڈر سیف اللہ کو انکے جنوبی کشمیر کے ایک ساتھی سمیت مار گرائے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے ایک ’’بڑی کامیابی‘‘ سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ جنگجو اسی سال دراندازی کرکے وادی پہنچے ہوئے تھے اور پہلے شمالی کشمیر پھر جنوبی میں اور اب وہ سرینگر میں سرگرم تھے جس دوران انہوں نے سرکاری فورسز پر کئی حملے کئے تھے۔
ڈی جی پی نے مزید کہا کہ آج کا اپریشن ’’کامیاب اور شفاف‘‘ تھا جسکے دوران کسی عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز بڑے ہی پیشہ ورانہ انداز میں آپریشن کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سرینگر کے بٹہ مالو علاقہ میں (گذشتہ ماہ) ہونے والی ایک جھڑپ کو چھوڑ کر کسی بھی آپریشن میں کسی عام شخص کو کوئی گزند نہیں پہنچی ہے۔یاد رہے کہ بٹہ مالو کی مذخورہ جھڑپ میں جہاں سرکاری فورسز نے دو جنگجوؤں کو مار گرایا تھا وہیں گولیوں کی زد میں آکر ایک مقامی خاتون بھی ماری گئی تھیں جنکے لواحقین نے پولس پر مذکورہ کو جان بوجھ کر مار ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں پولس چیف نے کہا کہ جنگجوؤں کی جانب سے مسلسل سرینگر میں پیر جمانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن فورسز کی سراغرسانی اور دیگر ذرائع کی دستیابی کی وجہ سے انکی سبھی کوششیں ناکام بنائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرینگر شہر میں امسال 8 اینکاونٹر ہوئے ہیں جن میں مجموعی طور 18جنگجو مارے گئے جن میں ایک اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔  ڈی جی پولس غالباََ بزرگ علیٰحدگی پسند راہنما سید علی شاہ گیلانی کے جانشین اور اُنکی تحریکِ حُریت کے صدر اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی کی بات کر رہے تھے جو حزب المجاہدین کے ڈپٹی چیف کے بطور اپنے ایک ساتھی سمیت سرینگر کے نواکدل علاقہ میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران مار گرائے گئے تھے۔
دلباغ سنگھ نے ایک اور سوال کے جواب میں پورے سرینگر میں اب ایک جنگجو کے باقی ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ’’اسے جلد ہی انجام تک پہنچایا جائے گا‘‘۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولس کی کوششوں سے 26نوجوان بندوق چھوڑ کر معمول کی زندگی گذارنے کیلئے لوٹ چکے ہیں۔

Tags: Anantnag EncounterHizbul MujahideenJ K PoliceLashkar e Toibah
Share15Tweet10Share4Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version