سرینگر// جنوبی کشمیر میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر اور بُرہان وانی کے خاص الخاص سبزار بٹ عرف سوبہ ڈان فورسز کے ساتھ کل رات سے جاری جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔ سبزار اور انکے ساتھیوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات ترال میں فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا تھا جس میں سبزار زخمی ہونے کے بعد پاس ہی ایک گھر میں گھس گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے فوری طور پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور مذکورہ گھر کی شناخت ہونے کے بعد یہاں جھڑپ شروع ہوئی تھی جو ابھی بھی جاری بتائی جارہی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق سبزار مارے جا چکے ہیں تاہم انکے کم از کم دو ساتھی اب بھی فورسز کے ساتھ نبردآزما ہیں۔
۔۔۔ اور حزب کمانڈر سبزار عرف سوبہ ڈان مارے گئے

- Categories: تازہ ترین
- Tags: Burhan WaniEncounterHizbul MujahidenPhone CallSabzarSob DOnTral
Related Content
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
by
نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ
by
نمائندہ تفصیلات
03/03/2023