کپوارہ// کپوارہ میں پیش آمدہ ایک سڑک حادثے میں مخالف سمت سے آرہی دو مسافر گاڑیوں میں ٹکر ہوجانے اور ایک بس کے اُلٹ جانے کی وجہ سے کم از کم بیس مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ضلع کے راوت پورہ علاقہ میں پیش آیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ مخالف سمت سے آرہی دو گاڑیوں میں شدید ٹکر ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ضلع اسپتال روانہ کیا گیا ہے اور اُنکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان ذرائع کے مطابق پولس کی ایک پارٹی جائے واردات پر پہنچ چکی ہے اور معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
کپوارہ میں دو مسافر بسوں کی ٹکر، 20 سواریاں زخمی

Related Content
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
by
نمائندہ تفصیلات
06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
by
نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ
by
نمائندہ تفصیلات
03/03/2023