کوکرناگ// دندی پورہ کے قریب نالہ برنگ میں گزشتہ روز خراب موسم کی وجہ سے گری ایک مسافر گاڑی کے ایک مسافر کی لاش آج بر آمد کرلی گئی ہے تاہم ڈرائیور کی لاش ابھی تک بھی نہیں مل سکی ہے۔نالے میں طغیانی آجانے کے دوران کل یہاں ایک سومو گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا اور وہ نالے میں ڈوب گئی تھی۔اس واقعہ کی ویڈیو کلپ فوری طور انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی تھی۔چناچہ مقامی لوگوں نے بڑی مشکل سے کئی مسافروں کو بچالیا تھا تاہم ڈرائیور اور ایک مسافر تیز رفتار پانیوں میں گویا گھم ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بعد دوپہر محمد اشرف چوہان نامی مسافر کی لاش جائے حادثہ سے کچھ دور سے بر آمد کی گئی ہے تاہم ڈرائیور کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہے البتہ اسکی تلاش جاری ہے۔
کوکرناگ میں نالے میں گری گاڑی کے مسافر کی لاش مل گئی

Related Content
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
by
نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ
by
نمائندہ تفصیلات
03/03/2023