پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں گرفتاریوں کا چکر جاری ہے اور گئی رات کو مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مزید کئی افراد کے پکڑ لئے جانے کے خلاف آج قصبے میں ہڑتال ہے۔علاقے میں گرفتاریوں کا سلسلہ اب ہفتوں سے جاری ہے اور گئی رات کے دوران مزید کئی جگہوں پر چھاپے ڈالے جانے کی اطلاع ہے۔ضلع کے ایس پی نے دوران شب درجن بھر افراد کو گرفتار کر لئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ان پر سنگبازی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔چناچہ قصبے میں سبھی دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں ،سڑکیں سنسان اور اسکولوں میں بھی تدریسی عمل متاثر ہے۔حالات گوکہ قابو میں ہیں تاہم ماحول میں بے چینی محسوس کی جارہی ہے۔
پلوامہ میں تازہ گرفتاریاں،ضلع میں مکمل ہڑتال
- Categories: تازہ ترین
- Tags: ArmyAzadiEncounterFuneralindiaPakistanPlebicitePolicePulwamaSouth KashmirStone Pelting
Related Content
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
by
نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ
by
نمائندہ تفصیلات
03/03/2023