نئی دلی //امریکہ کی جانب سے مستقبلِ قریب میں مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کے ارادوں کا اظہار کئے جانے کے ردِ عمل میں بھارت نے کہا ہے کہ بھارت پاک تعلقات کے حوالے سے اسکا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔بھارت نے تاہم اس سلسلے میں مختصر ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔نئی دلی میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی سرکار کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کہ باہمی معاملات کو دہشت زدہ ماحول اورتشدد کے بیچ حل نہیں کیا جاسکتاہے۔ ترجمان نے کہا” بے شک ہم اُمید رکھتے ہیں کہ عالمی ادارے اور تنظیمیں پاکستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے رول کو تسلیم کرےں، جو خطے کی امن و آشتی کیلئے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے“۔ وہ امریکی سفیر کے اس بیان پر پوچھے گئے سوالوں کا جواب دے رہے تھے جس میں اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے بھارت پاک تعلقات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ان دونوں ممالک کی کشیدگی کو لیکر متفکر ہے اور اس سلسلے میں صدر ٹرمپ رول ادا کریں تو کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیئے۔
پاکستان کے بارے میں ہمارا موقف ایک:بھارت

Related Content
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
by
نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ
by
نمائندہ تفصیلات
03/03/2023