سرینگر//حکمران جماعت پی ڈی پی کے ایک سرکردہ کارکن محمد شفیع ڈار کے بھائی ریاض احمد ڈار ساکن ہندوارہ کی لاش پُراسرار حالات میں سرینگر کے ایک ہوٹل سے بر آمد کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولس کو ڈلگیٹ کے ایک ہوٹل میں ایک شخص کی لاش ہونے کی اطلاع ملی تو ایک پولس پارٹی نے یہاں جاکر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔پولس میں ذرائع نے بتایا کہ معاملہ پُراسرار ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے مزید کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے حالانکہ تحقیقات شروع کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ 36 سال کے ریاض ہندوارہ زون کے لئے پی ڈٰ پی کے صدر محمد شفیع ڈار کے بھائی تھے۔
پی ڈی پی کے زونل صدر ہندوارہ کے بھائی کی لاش سرینگر سے برآمد

Related Content
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
by
نمائندہ تفصیلات
06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
by
نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ
by
نمائندہ تفصیلات
03/03/2023