• Latest
  • Trending
  • All
وزیرِ داخلہ کی آمد پر جنگجوئیت کا محاذ گرم،کہیں جھڑپ کہیں حملہ

وزیرِ داخلہ کی آمد پر جنگجوئیت کا محاذ گرم،کہیں جھڑپ کہیں حملہ

09/09/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, July 17, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

وزیرِ داخلہ کی آمد پر جنگجوئیت کا محاذ گرم،کہیں جھڑپ کہیں حملہ

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
09/09/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
وزیرِ داخلہ کی آمد پر جنگجوئیت کا محاذ گرم،کہیں جھڑپ کہیں حملہ
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر//وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ کے ریاست کے چہار روزہ دورے کی شروعات کے ساتھ ہی وادی میں جنگجوئیانہ محاذ گرم ہوگیا ہے جبکہ لائن آف کنترول پر بھی گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔شمالی کشمیر کے سوپور میں سرکاری فورسز نے حزب المجاہدین کے ایک سرکردہ کمانڈر کو جاں بحق کردیا ہے جبکہ جنگجووں نے جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبہ میں اچانک حملہ کرکے کم از کم ایک پولس اہلکار کو ہلاک اور مزید دو کو زخمی کردیا ہے۔دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ہی شوپیاں میں سرکاری فورسز اور جنگجووں کے بیچ جھڑپ شروع ہوگئی ہے جس میں ابھی تک ایک جنگجو کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

کئی دنوں کی خاموشی کے بعد وادی میں ایک ایسے وقت پر جنگجوئیت کا محاذ گرم ہوگیا ہے کہ جب مرکزی وزیرِ داخلہ یہاں کا چار روزہ دورہ شروع کر چکے ہیں

ایپل ٹاون کے نام سے مشہور سوپور کے مضافاتی علاقہ ریبن میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج اور جموں کشمیر پولس کے علاوہ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے دوران شب یہاں کا محاصرہ کر لیا تھا اور صبح سویرے جب اُس مکان کو گھیر لیا گیا کہ جس میں جنگجو پناہ لئے ہوئے بتائے گئے تھے تو جانبین میں جھڑپ چھڑ گئی۔اس دوران آس پڑوس کے کئی دیہات کے لوگ جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے کرنے لگے تھے اور انہوں نے سرکاری فورسز پر سنگباری کرکے انکا دھیان بٹانے اور محصور جنگجووں کو فرار ہونے کا موقعہ دینے کی کوشش کی تھی تاہم انہیں کامیابی نہ ملی۔ ذرائع کے مطابق مکان میں در اصل ایک ہی جنگجو تھے جنہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی بھی تھی تاہم سرکاری فورسز نے مکان کے ساتھ ساتھ ایک وسیع علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا تھا لہٰذا ہزاروں لوگوں کی کوششوں کے باوجود بھی مذکورہ جنگجو کیلئے بچ نکلنا ممکن نہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے مکان پر کئی بم برسا کر اسے زمین بوس کردیا اور بعدازاں ملبے سے جنگجو کی لاش بر آمد کر لی گئی جسکی شناخت شاہد احمد شیخ عرف شویدساکن کژھلوقاضی آباد ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شاہد کافی عرصے سے سرگرم تھے اور وہ حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر برائے کپوارہ تھے۔جھڑپ ختم ہوتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاجی مظاہرے کئے ۔اس صورتحال کے پیش نظر مزید حساس علاقوں میں امن و قانون کو برقرار رکھنے کےلئے بھاری تعداد میں فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ دریں اثناءحکام نے بارہمولہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں موبائیل فون اور انٹر نیٹ سہولیات منقطع کردی ہے۔ایک پولس افسر نے کہا کہ ایسا لوگوں کو جمع ہونے اور مزید احتجاجی مظاہروں کو روکنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد قصبہ کے بس اڈہ میں جنگجووں نے ایک پولس پارٹی پر اچانک حملہ بول کر امتیاز احمد نامی ایک پولس اہلکار کو ہلاک اور کم از کم دیگر دو کو زخمی کردیا ہے۔

اس دوران شام ہوتے ہوتےجنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبہ کے بس اڈہ میں جنگجووں نے ایک پولس پارٹی پر اچانک حملہ بول کر امتیاز احمد نامی ایک پولس اہلکار کو ہلاک اور کم از کم دیگر دو کو زخمی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کی وجہ سے یہاں افراتفری مچ گئی اور اسی کے ساتھ حملہ آور بھی فرار ہوگیا جنکا یہاں کا مھاصرہ کر لئے جانے کے باوجود بھی فورسز کو کوئی سُراغ نہیں ملا ہے۔

دریں اثنا شوپیاں کے امام صاحب علاقہ میں شام گئے سرکاری فورسز اور جنگجووں کے بیچ جھڑپ شروع ہوئی ہے۔ اس جھڑپ کے حوالے سے متضاد خبریں مل رہی ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ تب شروع ہوئی کہ جب گھات میں بیٹھے جنگجووں نے فوج پر حملہ کیا تاہم بعض کا کہنا ہے کہ دراصل علاقے میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر یہاں فوج نے چھاپہ مارا تھا اور اسی دوران جنگجووں نے فائرنگ کی ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہاں ابھی تک کم از کم ایک جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ دیگر کئی محصور بتائے جارہے ہیں۔

گولہ باری میں ابھی تک بی ایس ایف کے ایک اہلکار اور ایک عام شخص کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اُنہیں اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

اُدھر لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر کے کئی علاقوں میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری میں ابھی تک بی ایس ایف کے ایک اہلکار اور ایک عام شخص کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اُنہیں اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ کئی دنوں کی خاموشی کے بعد وادی میں ایک ایسے وقت پر جنگجوئیت کا محاذ گرم ہوگیا ہے کہ جب مرکزی وزیرِ داخلہ یہاں کا چار روزہ دورہ شروع کر چکے ہیں جو ابھی سرینگر میں مقیم ہیں۔

 

Share15Tweet10Share4Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
06/06/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version