• Latest
  • Trending
  • All
شریروں نے نعرہ بازی کی ورنہ جموں’سیکیولر‘ہے

محبوبہ نے جنگبندی کا ’’لالی پوپ‘‘ مانگ کر ووٹروں کو لبھانا چاہا!

05/05/2019
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

محبوبہ نے جنگبندی کا ’’لالی پوپ‘‘ مانگ کر ووٹروں کو لبھانا چاہا!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
05/05/2019
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
شریروں نے نعرہ بازی کی ورنہ جموں’سیکیولر‘ہے
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے انتخاب کے آخری مرحلہ سے ایک دن قبل مزاحمتی خیمہ اور جنگجووں کو لبھانے کی کوشش کے بطور ماہِ رمضان کے دوران جنگبندی کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نئی دلی ملی ٹینسی مخالف کارروائیوں کی آڑ میں” کشمیریوں کی کمر توڑنا چاہتی ہے“ ۔

بھاجپا کے ساتھ اس رشتے نے مفتی کی شبیہ کو زبردست نقصان پہنچایا ہے تاہم گذشتہ سال بھاجپا کی جانب سے انتہائی تذلیل آمیز انداز میں سرکار سے چلتا کئے جانے کے بعد سے محبوبہ مفتی پھر وہی ”علیٰحدگی پسندانہ“جذباتی سیست کرنے لگی ہیں کہ جس نے انہیں نیشنل کانفرنس کے مقابلے میں ”لوگوں سے قریب“کرکے وزارتِ اعلیٰ کی کرسی پر بٹھایا تھا۔

سنیچر کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا ” حکومت ِہندوستان کو رمضان المبارک کے پیش نظر جموں وکشمیر میں جنگ بندی کا اعلان کرنا چاہیے“۔محبوبہ مفتی نے پہلے کی طرح ایک بار پھر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی ”پالیسی“کی تعریفیں کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو اس پالیسی کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا”اگر وزیر اعظم نریندر مودی واقعی اپنے پیش رو آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کا،انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت، نعرہ قبول کرتے ہیں تو انہیں اس مبارک مہینے میں سیز فائر کا اعلان کرنا چاہیے“۔انہوں نے کہاکہ چونکہ جموںکشمیر مسلم اکثریتی علاقہ ہے، یہاںرمضان کے مہینے میں لوگ دن رات مساجد کا رخ کرکے عبادات میں مشغول رہتے ہیں لہٰذا سرکار کو جنگبندی کا اعلان کرکے امن کی فضا قائم کرنی چاہیئے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اگر حکومتِ ہند نے ایسا اعلان کیا تو جنگجووں کو بھی اسکا احترام کرتے ہوئے اپنی طرفسے جنگبندی کرنی چاہیئے۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں فی الوقت الیکشن کی گہما گہمی ہے جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر کی طرف کوئی بھی دھیان نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ ہندوستان نے جموں کشمیر کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے اور اپنے ہی لوگوں کےساتھ جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کی تازہ مثال جماعت اسلامی اور جے کے ایل ایف پر پابندی لگانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ِہندوستان نے ’اپنے ہی لوگوں “پر شکنجہ کستے ہوئے مظفر آباد روڑ پر جاری تجارت کو معطل کرنے کےساتھ ساتھ سرینگر جموں شاہراہ پر سیولین آبادی کی نقل و حمل پر قدغن عائد کردی ہے اور حد تو یہ ہے کہ اب حکومت ِہند یہاں کی سرکاری نوکریوں میں بھی مداخلت کرنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی نظر جموں کشمیر بنک پر ہے اور وہ اس ریاستی ادارے پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کہیں شاہراہ کو بند کیا جاتا ہے تو کہیں ودی سے باہر جانے والی میوہ گاڑیوں کو ہفتوں روکے رکھا جاتا ہ جس سے ایسا لگتا ہے کہ مرکزی سرکار ملی ٹینسی مخالف کارروائیوں کی آڑ لیکر سبھی کشمیریوں کی کمر توڑنا چاہتی ہے۔
محبوبہ مفتی اور انکے آنجہانی والد مفتی سعید نے 2014میں بھاجپا کے خلاف نعرہ لگاکر الیکشن میں بھاری منڈیٹ حاصل کرنے کے بعد حیران کن طور پر خود بھاجپا کے ساتھ ہی حکومت بنائی تھی اور انہوں نے کھلے عام بھاجپا کے ساتھ رشتے پر فخر کرنے کے علاوہ بعض سخت بیانات دئے تھے۔انہوں نے سرکاری فورسز کے ہاتھوں کشمیری بچوں اور نوجوانوں کے مارے جانے کو ”جواز“بخشنے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں انتہائی خشمناک ہوکر کہا تھا”کیا یہ لوگ فورسز کے کیمپوں کے قریب دودھ اور مٹھائی لینے جاتے ہیں؟“۔
بھاجپا کے ساتھ اس رشتے نے مفتی کی شبیہ کو زبردست نقصان پہنچایا ہے تاہم گذشتہ سال بھاجپا کی جانب سے انتہائی تذلیل آمیز انداز میں سرکار سے چلتا کئے جانے کے بعد سے محبوبہ مفتی پھر وہی ”علیٰحدگی پسندانہ“جذباتی سیست کرنے لگی ہیں کہ جس نے انہیں نیشنل کانفرنس کے مقابلے میں ”لوگوں سے قریب“کرکے وزارتِ اعلیٰ کی کرسی پر بٹھایا تھا۔حالانکہ کرسی سے منھ کے بل گرجانے کے بعد محبوبہ مفتی کئی سخت بیانات دیتی آرہی ہیں تاہم انہیں کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا ہے۔واضح رہے کہ جنگبندی کا مطالبہ انہوں نے جنوبی کشمیر میں لوک سبھا کی نشست پر ہورہے انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ سے ایک دن پہلے کیا ہے۔

کشمیری بچوں اور نوجوانوں کے مارے جانے کو ”جواز“بخشنے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں انتہائی خشمناک ہوکر کہا تھا”کیا یہ لوگ فورسز کے کیمپوں کے قریب دودھ اور مٹھائی لینے جاتے ہیں؟“۔

انتخابات کے اس مرحلہ کے تحت جنگجوئیانہ سرگرمیوں کے گڈھ شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں پولنگ ہونے جارہی ہے تاہم اندازہ ہے کہ یہاں پہلے دو مراحل سے بھی کم پولنگ ہوگی۔یاد رہے کہ چار اضلاع پر مشتمل جنوبی کشمیر کی لوک سبھا نشست کیلئے تین مراحل میں ووٹ ڈلوائے جارہے ہیں۔پہلے مرحلے میں اننت ناگ ضلع میں مجموعی طور13فی صداوردوسرے مرحلے پر کولگام ضلع میںمجموعی طور10فی صد ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ باقی لوگوں نے مزاحمتی قیادت کے کہنے پر پہلے کی طرح بائیکاٹ کیا ہے۔اندازہ ہے کہ تیسرے مرحلے میں بائیکاٹ کا کچھ زیادہ ہی اثر رہے گا۔جنوبی کشمیر کی اس نشست پر محبوبہ مفتی،نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی،کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر اور بھاجپا کے یوسف صوفی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔محبوبہ مفتی اس حلقے سے پہلے منتخب ہوتی آئی ہیں تاہم اب کے انکا انتخاب نا ممکن حد تک مشکل نظرآرہا ہے۔
 

Tags: BJPCoalitionkashmirMehbooba MuftiPDP
Share15Tweet10Share4Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version