• Latest
  • Trending
  • All
’متعلقین‘کے ساتھ مذاکرات کا نیا مشن لانچ!

’متعلقین‘کے ساتھ مذاکرات کا نیا مشن لانچ!

24/10/2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

21/02/2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

18/02/2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

17/02/2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

17/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, July 4, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

’متعلقین‘کے ساتھ مذاکرات کا نیا مشن لانچ!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
24/10/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
’متعلقین‘کے ساتھ مذاکرات کا نیا مشن لانچ!
58
SHARES
165
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی// مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ”چُپ رہنے اور کچھ نہ کہنے“کی پالیسی کو باالآخر بدلتے ہوئے نریندر مودی کی قیادت والی بھاجپا سرکار نے خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو(آئی بی)کے سابق ڈائریکٹر جنرل دنیشور شرما کواپنا نمائندہ بناکر ”جامع مذاکراتی عمل“شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔مرکزی سرکار کا کہنا ہے کہ شرما کو وسیع اختیارات دئے گئے ہیں اور وہ،علیٰحدگی پسندوں سمیت،جس سے چاہیں ملکر جموں کشمیر کے عوام کی”جائز خواہشات“ کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے پیر کو نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جموں کشمیر میں مذاکراتی عمل شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ یہ اقدام وزیرِِ اعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کے موقعے پر کی گئی تقریر کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔ مودی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو ”گالی یا گولی“سے نہیں بلکہ کشمیریوں کو گلے لگانے سے حل کیا جاسکتا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں ”سبھی متعلقین“کے ساتھ بات چیت کرکے ریاستی عوام کی ”جائز خواہشات“کو سمجھنا چاہتی ہے۔مذاکرات کاری کا یہ اچانک اعلان ان حالات میں کیا گیا ہے کہ جب تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے ریاست کے مزاحمتی خیمہ میں افراتفری مچائی ہوئی ہے۔

دنیشور شرماکا مشن2002کے بعد مرکزی سرکار کا شروع کردہ اپنی نوعیت کا چوتھا مشن ہوگا۔سب سے پہلے کے سی پنتھ کو نامزد کیا گیا تھا جسکے بعد موجودہ ریاستی گورنر این این ووہراکو مذاکرات کار بنایا گیا تھا اور پھرسابق نائبِ صدر ایم ایم انصاری اورصحافی دلیپ پڈگاﺅنکر نے ”متعلقینِ مسئلہ کشمیر“کو مصروف کئے رکھا تاہم مذاکراتی کاری کے ان ادوار کا کوئی ٹھوس نتیجہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔

اقتدار میں آنے کے تین سال بعد بھاجپا کی جانب سے جموں کشمیر کے تصفیہ کیلئے اُٹھایا جانے والا یہ ”ٹھوس قدم“2002سے لیکر اپنی نوعیت کی چوتھی کوشش ہوگی تاہم کانگریس کی بجائے بھاجپا نے کسی ماہرِ تعلیم،صحافی یا سیاستدان کی بجائے مذاکرات کاری کیلئے آئی بی کے ایک سابق افسر ،دنیشور شرما،کو آگے کردیا ہے۔راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا ”حکومتِ ہند کا ایک نمائندہ ہونے کی حیثیت سے دنیشور شرما جامع مذاکرات کے تحت منتخب حکومت، سیاسی پارٹیوں، مختلف تنظیموں اور ریاستی عوام کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اس دوران ریاستی عوام کی جائز خواہشات کو سمجھنے کی کوشش کریں گے تاکہ ریاست میں قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے“۔انہوں نے کہا کہمذاکرات کار کی حیثیت سے دنیشور شرما کا عہدہ حکومتِ ہند کے کابینہ سکریٹری کے ہم پلہ ہوگا جو حکومت میں اعلیٰ ترین انتظامی عہدہ ہے۔

وزیرِ داخلہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا دنیشور شرما علیٰحدگی پسندوں کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے؟تو انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کرنے کا اختیار حاصل ہوگا جس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا”حکومت تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقین کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کررہی ہے تاکہ وادی میں امن کی بحالی ممکن ہوسکے، مذاکرات کار(دنیشور شرما) اس بات کیلئے آزاد ہونگے کہ وہ کس کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں“۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ مذاکرات کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں ہے اور نہ ہی اس پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کار کی طرف سے لوگوں تک پہنچنے کا عمل عنقریب شروع ہوگا اور اس حوالے سے نوجوانوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

۔مذاکرات کاری کا یہ اچانک اعلان ان حالات میں کیا گیا ہے کہ جب تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے ریاست کے مزاحمتی خیمہ میں افراتفری مچائی ہوئی ہے۔

خود دینشور شرما نے میڈیا سے پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا” یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، میں کوشش کروں گا کہ اعتماد پر پورا اُتروں، کشمیر میں امن قائم کرنا ہی بہت بڑا کام ہے۔شرما نے مزید کہا” میں آئیندہ آٹھ یا دس روز تک سرینگر پہنچ جاﺅں گا جس کے بعد میرا کام شروع ہوگا۔انہوں نے کہا” وادی کا دورہ کرنے کے دوران وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیکر ایک منصوبہ تیار کیا جائیگا،جس پر آگے چل کر عمل ہوگا“۔ان کا کہنا تھا کہ توجہ امن کے قیام اور مستقل حل پر مرکوز ہوگی۔انہوں نے علیحدگی پسندوں کا نام لئے بغیر کہا کہ تمام متعلقین سے بات ہوگی تاکہ کسی نتیجہ پر پہنچا جائے۔

دنیشور شرماکا مشن2002کے بعد مرکزی سرکار کا شروع کردہ اپنی نوعیت کا چوتھا مشن ہوگا۔سب سے پہلے کے سی پنتھ کو نامزد کیا گیا تھا جسکے بعد موجودہ ریاستی گورنر این این ووہراکو مذاکرات کار بنایا گیا تھا اور پھرسابق نائبِ صدر ایم ایم انصاری اورصحافی دلیپ پڈگاﺅنکر نے ”متعلقینِ مسئلہ کشمیر“کو مصروف کئے رکھا تاہم مذاکراتی کاری کے ان ادوار کا کوئی ٹھوس نتیجہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔سال2010کی پر تشدد ایجی ٹیشن کے بعد کانگریس کی سربراہی والی یو پی اے سرکار نے جموں کشمیر میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کیلئے دلیپ پڈگاﺅنکر کی سربراہی میں تین مذاکرات کاروں کی تقرری عمل میں لائی تھی۔انہوں نے ریاست کے درجنوں دورے کئے اور اپنی ایک مفصل رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کی لیکن اس رپورٹ کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

 

Tags: Dilip PadgaonkarDineshwar SharmaFeaturedI BindiaKashmir IssueM M AnsariParleysTalks
Share23Tweet15Share6Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
133
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
02/03/2023
162
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
28/02/2023
145
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

03/02/2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

19/08/2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

18/02/2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

01/02/2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version