پلوامہ // وادی میں لشکرِ طیبہ کے چیف اور فورسز کو مطلوب ترین جنگجو کمانڈر ابودوجانہ نے آج ایک بار پھر فورسز کو چکمہ دیا اور وہ پھنستے پھنستے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابودوجانہ پلوامہ کے بانڈر پورہ علاقہ میں اپنے دو ساتھیوں سمیت ایک نجی گاڑی میں سوار ہوکر کہیں جارہے تھے اور فورسز اُنکے تعاقب میں تھی۔ ان ذرائع کے مطابق دوجانہ کو کسی طرح فورسز کے تعاقب کے بارے میں پتہ چلا اور اُنہوں نے شدید فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ واضھ رہے کہ پاکستانی شہری ابودوجانہ اس سے قبل بھی کئی بار یونہی فورسز کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ دریں اثنا علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے اور تفصیلات کا انتظار ہے۔
لشکر چیف ابو دوجانہ فورسز کو پھر چکمہ دے گئے

فائل فوٹو
- Categories: تازہ ترین, جموں کشمیر
- Tags: Abu DujanaLashkar e ToibahPulwama
Related Content
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
by
نمائندہ تفصیلات
06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
by
نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ
by
نمائندہ تفصیلات
03/03/2023