• Latest
  • Trending
  • All
فوج کی گولی سے زخمی ہوئے بجبہاڑہ کے بزرگ کی موت

فوج کی گولی سے زخمی ہوئے بجبہاڑہ کے بزرگ کی موت

18/07/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Sunday, June 7, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

فوج کی گولی سے زخمی ہوئے بجبہاڑہ کے بزرگ کی موت

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
18/07/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
فوج کی گولی سے زخمی ہوئے بجبہاڑہ کے بزرگ کی موت
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// بجبہاڑہ میں گزشتہ روز فوج کی گولی سے زخمی ہونے والے بزرگ شہری کی آج اسپتال میں موت واقع ہوگئی ہے۔ میڈیکل انسٹیچیوٹ میں داکٹروں نے بتایا کہ سٹھ سالہ محمد عبداللہ گنائی نے شام پانچ بجے آخری سانس لی اور وہ فوت ہوگئے۔

فوجی اہلکاروں نے مشتعل ہوکر نہ صرف کئی لوگوں کی پٹائی کردی بلکہ اُنہوں نے بندوقوں کے دہانے کھول کر کئی گولیاں چلائیں جن میں سے ایک گولی 60سالہ محمد عبداللہ گنائی ساکنہ حسن پورہ بجبہاڑہ نامی شخص کو لگی اور وہ زخمی ہوگئے تھے ۔۔گنائی کو پہلے مقامی اسپتال لیجایا گیا اور پھر اُنہیں وہاں سے سرینگر بون اینڈ جوائینٹ اسپتال کو منقل کیا گیا تھا جہاں سے بعدازاں اُنہیں میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ منتقل کیا گیا تھا جہاں اُنہوں نے با الآخر دم توڑ دیا۔

محمد عبداللہ گنائی ساکنہ حُسن پورہ کا وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کے آبائی قصبہ بجبہاڑہ میں اُسوقت شدید زخمی ہوگئے تھے کہ جب فوج نے ایک موٹر سائیکل سوار کی پٹائی کرنے کے بعد اس واقعہ کے خلاف شور اُٹھانے کی جُرات کرنے والے لوگوں پر گولی چلائی تھی۔ پیر کو قصبہ کے گوری ون علاقہ میں ایک فوجی گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری تھی اور بجائے اسکے کہ فوجی اہلکار مذکورہ کو اُٹھاکر ندامت کا اظہار کرتے اُنہوں نے مذکورہ کی پٹائی کردی۔چناچہ یہ سب دیکھ کر آس پڑوس کے لوگ اور دکاندار جمع ہوکر شور مچانے لگے۔ذرائع کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے یہاں بڑا مجمعہ لگ گیا اور لوگ فوج کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرنے لگے تاہم فوجی اہلکاروں نے مشتعل ہوکر نہ صرف کئی لوگوں کی پٹائی کردی بلکہ اُنہوں نے بندوقوں کے دہانے کھول کر کئی گولیاں چلائیں جن میں سے ایک گولی 60سالہ محمد عبداللہ گنائی ساکنہ حسن پورہ بجبہاڑہ نامی شخص کو لگی اور وہ زخمی ہوگئے تھے ۔۔گنائی کو پہلے مقامی اسپتال لیجایا گیا اور پھر اُنہیں وہاں سے سرینگر بون اینڈ جوائینٹ اسپتال کو منقل کیا گیا تھا جہاں سے بعدازاں اُنہیں میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ منتقل کیا گیا تھا جہاں اُنہوں نے با الآخر دم توڑ دیا۔

اس واقعہ سے علاقے میں زبردست کشیدگی پھیل گئی اور لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے تھے ۔ واضح رہے کہ بجبہاڑہ وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کا آبائی قصبہ ہے اور جائے واردات سے چند سو میٹر دور ہی اُنکا آبائی گھر واقعہ ہے۔احتجاجی مظاہروں کے دوران کئی نوجوان ایک بزرگ،جو مفتی خاندان کے حامی رہے ہیں،کو کوس رہے تھے اور اُنہیں طنز کرتے ہوئے کہہ رہے تھے”از دیوتوکھ ویجبیارکن بیہ ہیلنگ ٹچ“(آج بجبہاڑہ والوں کو پھر سے ہیلنگ ٹچ دیا گیا)۔دلچسپ ہے کہ وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کے متوفی والد مفتی سعید نے پی ڈی پی کا قیام عمل میں لاتے وقت ”ہیلنگ ٹچ“کا نعرہ دیکر کشمیریوں کوظلم و زیادتیوں سے نجات دلا کر اُنکے ”زخموں پر مرحم“رکھنے کی بات کی تھی۔ پی ڈی پی برسوں ہیلنگ ٹچ کے نعرے کی خواب تشہیر کرتی رہی ہے ۔حالانکہ فرقہ پرست بھاجپا کے ساتھ اتحاد کرنے اور وادی میں مارا ماری کانیا دور شروع ہونے کے بعد اب عرصہ سے ہیلنگ ٹچ کے الفاظ ،اس پارٹی کے کسی بھی لیڈر کی زبان سے ادا ہوتے نہیں سُنے گئے ہیں۔

دریں اثنا محمد عبداللہ کے اسپتال میں دم توڑنے کی خبر پھیلتے ہی اُنکے آبائی علاقہ میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہونے کی خبر ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بُلبل نوگام میں کل رات حُسن پورہ کے مضافاتی قصبہ آرونی کے ایک جنگجو کے مارے جانے کی وجہ سے یہاں ویسے ہی حالات کشیدہ تھے اور گنائی کے جاں بحق ہوجانے کی خبر پہنچنے پر یہاں لوگ مزید مشتعل ہو گئے ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک گنائی کی تدفین ہونا باقی تھا۔

 

Share15Tweet10Share4Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
06/06/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version