• Latest
  • Trending
  • All
کشمیر کے قدیم ترین جنگجو کمانڈر یٰسین ایتو جاں بحق

کشمیر کے قدیم ترین جنگجو کمانڈر یٰسین ایتو جاں بحق

13/08/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, June 6, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

کشمیر کے قدیم ترین جنگجو کمانڈر یٰسین ایتو جاں بحق

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
13/08/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
کشمیر کے قدیم ترین جنگجو کمانڈر یٰسین ایتو جاں بحق
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// جنوبی کشمیر کے شوپیان میں سنیچر کی شام سے فوج اور محصور جنگجووں کے بیچ جھڑپ حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر اور ریاست میں سرگرم قدیم ترین جنگجو یٰسین ایتواپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔جھڑپ میں کم از کم دو فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کولگام کی جانب شوپیان کے آخری گاوں آونیورہ میں یہ جھڑپ سنیچر کی شام اُسوقت شروع ہوئی تھی کہ جب،ذرائع کے مطابق،یہاں کی ایک مسجد میں حزب المجاہدین کے کئی جنگجوو کسی اہم میٹنگ کیلئے جمع ہوگئے تھے کہ اُنکی مخبری ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی55آر آر اور جموں کشمیر پولس کے جنگجو مخالف دستے کے علاوہ دیگر سرکاری فورسز کی ایک بھاری تعداد نے پورے علاقے کو گھیر لیا تھا اور پھر یہاں جھڑپ شروع ہوئی۔حالانکہ مقامی لوگوں نے محاصرہ ہوتے ہی جمع ہوکر جنگجووں کو راہِ فرار دینے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہے ۔البتہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کی کوششوں سے کئی جنگجو فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔پولس یا کسی دیگر سرکاری ایجنسی نے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یٰسین ایتو ریاست میں سرگرم قدیم ترین جنگجو تھے اور پولس کا کہنا ہے کہ نوے کی دہائی کی ابتداءمیں ہتھیار اٹھانے کے بعد یتو کو کم از کم تین بار گرفتار کیا گیا لیکن وہ جیل سے چھوٹتے ہی پھر سرگرم ہوتے رہے۔

رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ کے حوالے سے کوئی مصدقہ خبر نہیں آپارہی تھی حالانکہ افواہوں کا بازار بڑا گرم تھا۔کئی بار درجن بھر جنگجووں کے محصور ہونے اور اُن سب کے مارے جانے کی خبریں فیس بُک پر آئیں اور کئی بار سبھی جنگجووں کو فرار ہونے میں کامیاب بتایا گیا۔رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ کو صبح اسوقت ختم بتایا گیا کہ جب فورسز نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرکے کئی مکانوں کو زمین بوس کردیا کہ جن میں جنگجو مورچہ سنبھالے ہوئے تھے۔ پولس کے چیف ایس پی وید نے صبح10بجکر40منٹ پر ایک ٹویٹ کے ذرئعہ تین جنگجووں کے مارے جانے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ فورسز کی پیٹ تھپتھپائی۔ اپنے ٹویٹ میں اُنہوں نے کہا ”زینہ پورہ شوپیاں میں آج صبح تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا،بہت اچھا بچو“۔جھڑپ کے دوران کم از کم دو فوجی ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوچکے ہیں جنہیں سرینگر کے فوجی اسپتال میں زیرِ علاج بتایا جا رہا ہے۔مہلوک جوانوں کے نام الایا راجا پی ساکن تامل ناڈو اور گوائی سمدھ وامن ساکن مہاراشٹرا بتایا گیا ہے۔

مارے گئے جنگجووں کی شناخت پہلے عادل ملک ساکن ملک گنڈکلورہ،عمر مجیدساکن کٹہ پورہ کولگام اور عرفان شیخ ساکن ملڈورہ شوپیان کے بطور کی گئی تھی تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ جس لاش کو عادل ملک کی سمجھا گیا تھا وہ دراصل حزب المجاہدین کے سینئر ترین کمانڈر یٰسین ایتو عرف محمود غزنوی کی ہے۔شوپیاں ضلع کے ایس اے ڈنکر نے بتایا کہ لاشوں کی دوبارہ شناخت کے دوران پتہ چلا ہے کہ جنہیں عادل ملک سمجھا گیا تھا وہ دراصل یٰسین ایتو ہیں تاہم اُنہوں نے کہا کہ یٰسین کے گھر والوں کو چاڈورہ بڈگام سے شناخت کیلئے بلایا گیاجسکے بعد ایتو کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یٰسین ایتو ریاست میں سرگرم قدیم ترین جنگجو تھے اور پولس کا کہنا ہے کہ نوے کی دہائی کی ابتداءمیں ہتھیار اٹھانے کے بعد یتو کو کم از کم تین بار گرفتار کیا گیا لیکن وہ جیل سے چھوٹتے ہی پھر سرگرم ہوتے رہے۔ایتو کے مار گرائے جانے کو سرکاری فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی اور ریاست میں جنگجوئیت کیلئے شدید دھچکہ تصور کیا جا رہا ہے۔ایک پولس افسر نے بتایا کہ یتو نہ صرف جنگجوئیت کے بڑے ماہر تھے بلکہ انکا ایک مظبوط نیٹورک بھی تھا اور وہ مزید نوجوانوں کو جنگجوئیت پر آمادہ کرنے کی بھی بڑی صلاحیت رکھتے تھے۔واضح رہے کہ یٰسین ایتو حالیہ مہینوں میں کئی بار ویڈیو پیغام جاری کرتے رہے ہیں جن میں اُنہوں نے مزید نوجوانوں کو جنگجوئیت کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔

دریں اثنا جھڑپ ختم ہونے کے فوری بعد شوپیاں ،پلوامہ،کولگام اور دیگر ملحقہ علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے کہ لوگ احتجاجی مظاہرے کرنے لگے جبکہ سرکاری فورسز نے پیلٹ گن چلائی اور ہوائی فائرنگ کرکے درجن بھر افرادکو زخمی کردیا جن میں سے محمد سعید اور اویس شفیع نامی دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔کم از کم تین افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔سرینگر کے صدر اسپتال میں ذرائع نے بتایا کہ یہاں زائد از نصف درجن زخمیوں کو لایا گیا ہے جنہیں نزدیک سے سینکروں پیلٹ لگے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال فورسز نے پیلٹ گن چلا کر ہزاروں مظاہرین کو زخمی کردیا تھا جن میں سے سینکروں کی آنکھیں کلی یا جزوی طور متاثر ہوگئی تھیں۔

Tags: Awnyora EncounterBurhan WaniFeaturedHizbul MujahideenOldest MilitantYasin Yatoo
Share15Tweet10Share4Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
06/06/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version