اسلام آباد//جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبہ میں آج اُسوقت حالات کشیدہ ہوگئے کہ جب سرکاری فورسز نے نا معلوم وجوہات کے لئے بعض دکانداروں کی مارپیٹ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے مسئلے پر فورسز اہلکاروں اور دکانداروں کے بیچ کہا سُنی ہوگئی اور اسکے ساتھ ہی ان اہلکاروں نے دکانداروں کی پٹائی شروع کی جسے دیکھ کر ساتھی دکانداروں اور راہگیروں نے زبردست اعتراض جتایا اور احتجاج شروع کیا۔اس دوران قصبے میں دیکھتے ہی دیکھتے ہڑتال ہوگئی جبکہ نوجوانوں نے فورسز پر سنگ برسانا شروع کئے۔آکری اطلاعات ملنے تک قصبے میں حالات کشیدہ بتائے جارہے تھے اور کئی جگہوں پر سرکاری فورسز اور احتجاجی نوجوانوں کے مابین جھڑپیں جاری بتائی جا رہی تھیں۔
اسلام آباد میں فورسز اور دکانداروں میں تنازعہ،دکانیں بند ،جھڑپیں شروع

فائل فوٹو
- Categories: تازہ ترین
- Tags: AnantnagIslamabadProtestStone Pelting
Related Content
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
by
نمائندہ تفصیلات
06/06/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
by
نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
by
نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ
by
نمائندہ تفصیلات
03/03/2023