• Latest
  • Trending
  • All
پاکستان کی جیت پر سارا کشمیر جشن میں ڈوب گیا

پاکستان کی جیت پر سارا کشمیر جشن میں ڈوب گیا

19/06/2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

21/02/2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

18/02/2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

17/02/2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

17/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, July 4, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستان کی جیت پر سارا کشمیر جشن میں ڈوب گیا

صریر خالد by صریر خالد
19/06/2017
in Uncategorized, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
پاکستان کی جیت پر سارا کشمیر جشن میں ڈوب گیا

تصویر بشکریہ کشمیر ریڈر

65
SHARES
185
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// چمپینز ٹرافی کے فائینل میں پاکستان کی بھارت پر بھاری اور شاندار فتح کو لیکر وادی¿ کشمیر کے اطراف و اکناف ،با الخصوص سرینگر میں،اپنی نوعیت کا جشن منایا گیا اور لوگوں کو جنون کی حد تک خوشیاں مناتے دیکھا گیا۔اس دوران وادی بھر میں دیر رات تک پٹاخے سر کئے جاتے رہے جبکہ کئی جگہوں پر لوگوں نے نعرہ بازی کے علاوہ جوش میں آکر سرکاری فورسز پر سنگباری بھی کی۔

اگرچہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ محض ایک کھیل ہے اور اسے کوئی بھی اچھی ٹیم جیت سکتی ہے تاہم جس انداز سے نئی دلی کے میڈیا نے کئی دن پہلے سے اس خاص کھیل مقابلے سے متعلق رپورٹنگ کرنا شروع کی تھی اس سے یہ ”وقار کا مسئلہ“بن گیا تھا۔

حالانکہ اس اہم اور نازک ترین کھیل کے حوالے سے کئی دن پہلے سے ہی سرینگر میں ہی نہیں بلکہ ہندوپاک میںزبردست تذبذب کا ماحول تھا تاہم اتوار کو کھیل شروع ہونے سے قبل بھارت نے ٹاس جیتا تو وادی میں کچھ دیر کے لئے مایوسی چھا گئی تاہم پاکستانی بلے بازوں نے غیر متوقع طور شروع سے ہی دھواں دار باری شروع کی تو مرجھائے ہوئے چہرے کھل اُٹھے۔پاکستان کی جانب سے پہلی باونڈری اسکور کرنے کے ساتھ ہی کشمیر میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی جو کھیل کی فیصلہ کُن گیند پھینکے جانے تک نہ صرف برقرار رہی بلکہ ہر آن بڑھتی ہی گئی۔چناچہ کھیل کا رُخ پہلے ہی کچھ اووروں میں یوں دکھائی دینے لگا کہ سرینگر میں پٹاخے چھوڑے جانے لگے اور پھر یہ سلسلہ دیر رات تک جاری رہا۔

ایک پُراعتماد اور شاندار باری کھیلتے ہوئے جب پاکستانی بلے بازوں نے 337رن بنائے تو ،ذرائع کے مطابق،سوپور کی ایک مسجد میں پیش امام نے انتہائی جذباتی انداز میں بلند آواز کے ساتھ پکارا”خدایا اَز یزتھ“یعنی اے اللہ آج عزت رکھ لیجیوتو اتنے ہی جذباتی انداز میں ایک بڑے مجمعہ نے بلند آواز کے ساتھ آمین کہا۔

ایک پُراعتماد اور شاندار باری کھیلتے ہوئے جب پاکستانی بلے بازوں نے 337رن بنائے تو ،ذرائع کے مطابق،سوپور کی ایک مسجد میں پیش امام نے انتہائی جذباتی انداز میں بلند آواز کے ساتھ پکارا”خدایا اَز یزتھ“یعنی اے اللہ آج عزت رکھ لیجیوتو اتنے ہی جذباتی انداز میں ایک بڑے مجمعہ نے بلند آواز کے ساتھ آمین کہا۔ان ذرائع کے مطابق جوں جوں بھارتی بلے باز پاکستانیوں کی قہر انگیز اور مفلوج کردینے والی گیند بازی کے سامنے ڈھیر ہوتے گئے اور پلڑا پاکستان کی جانب جھکتا نظر آنے لگا کئی مساجد کے لاوڈ اسپیکر نعرہ بازی سے گونجنے لگے اور اسکے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر بھارت مخالف اور ”آزاد و پاکستان“کے حق میں بھی نعرے لگائے جانے لگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ایک مقامات پر پاکستانی ترانہ بھی بجایا گیا۔حالانکہ پٹاخوں کا سر کیا جانا کھیل کی شروعات کے فوری بعد شروع ہوا تھا تاہم جب پاکستان بھارت کو ہرانے کے قریب آگیا،سرینگر کے مختلف بازاروں میں نوجوانوں نے ٹولیاں بناکر اجتماعی طور پٹاخے پھوڑے اور چیختے چلاتے ہوئے خوشی کا اظہار کرنا شروع کیا۔چناچہ بھارت کی وِکٹ گر جاتی تو ایک ساتھ مختلف سمتوں سے سینکڑوں پٹاخوں کی آواز آتی جو ابھی رُکی نہیں ہوتی تھی کہ بھارت کو ایک اور نقصان پہنچتا اور نوجوان پھر سے اُچھلنے لگ جاتے۔پاکستان نے بھارت کی اخری وِکٹ گرادی تو گویا لوگ پوری طرح دیوانہ ہوگئے اور ہر سو نعرہ بازی اور شورشرابا سُنائی دینے لگا۔چناچہ پائین سرینگر کے کئی علاقوں میں نوجوانوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ ریلیاں نکالیں جن کے دوران حزب المجاہدین،لشکر طیبہ اور مختلف سابق و موجودہ جنگجو کمانڈروں کے نام لے لیکر نعرے لگائے گئے۔

کشمیر یونیورسٹی کے مختلف ہوسٹلوں میں طلباءو طالبات نے زبردست خوشی کا مظاہرہ کیا اور پھر ہوسٹلوں سے باہر آکر ان طلباءنے ہیومنٹیز بلاک کے سامنے اجتماعی طور جشن منایا۔یہاں کی طالبات کی جانب سے کشمیر کے روایتی انداز میں ”ونون“گانے اور پھر پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کرنے کی ایک کِلپ انٹرنیٹ پر آکر پلک جھپکتے وائرل ہوگئی جبکہ دیگر کئی علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ایسی ہی کلپس بھی وائرل ہوگئیں۔

جونہی ٹیلی ویژں پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹرافی حاصل کرنے کے لئے سٹیج کی جانب بڑھتے دکھایا گیا،لوگوں نے یوں خوشی سے اُچھل اُچھل کر چِلانا شروع کیا کہ جیسے خود اسٹیڈیم میں موجود ہوں۔کشمیر یونیورسٹی کے مختلف ہوسٹلوں میں طلباءو طالبات نے زبردست خوشی کا مظاہرہ کیا اور پھر ہوسٹلوں سے باہر آکر ان طلباءنے ہیومنٹیز بلاک کے سامنے اجتماعی طور جشن منایا۔یہاں کی طالبات کی جانب سے کشمیر کے روایتی انداز میں ”ونون“گانے اور پھر پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کرنے کی ایک کِلپ انٹرنیٹ پر آکر پلک جھپکتے وائرل ہوگئی جبکہ دیگر کئی علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ایسی ہی کلپس بھی وائرل ہوگئیں۔


جشن میں ڈوبے لوگوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ محض ایک کھیل ہے اور اسے کوئی بھی اچھی ٹیم جیت سکتی ہے تاہم جس انداز سے نئی دلی کے میڈیا نے کئی دن پہلے سے اس خاص کھیل مقابلے سے متعلق رپورٹنگ کرنا شروع کی تھی اس سے یہ ”وقار کا مسئلہ“بن گیا تھا۔پیشے سے ڈاکٹر ایک نوجوان نے بتایا”اب کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ پاکستان اسکے بعد کب جیتتتا ہے،جیتتتا بھی ہے یا نہیں لیکن آج کا میچ انتہائی اسٹریٹجک تھا اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے یہ جیت لیا“۔ایک اور نوجوان نے بتایا کہ چونکہ پاکستانی ٹیم ایک عرصہ سے ایک کے بعد ایک خراب کارکردگی دکھاتے ہوئے مایوسی پھیلاچکی تھی لیکن آج اُنہوں ایک ایسے موقعہ پر خوشی کا موقعہ دیا ہے کہ جب کشمیر میں کئی جنگجوو¿ں اور عام شہریوں کے مارے جانے کی وجہ سے ماحول سوگوار تھا۔اُنہوں نے کہا”یہ اتنی بڑی خوشی ہے کہ کچھ دیر کے لئے ہم سارے غم بھول گئے ہیں“۔بعض لوگ پاکستانی ٹیم کی جیت کو ماہِ رمضان میں قدرت کا تحفہ بتارہے تھے اور اسکے لئے ایکدوسرے کو قدرت کا شکر بجالانے کی ترغیب دے رہے تھے۔پائین شہر میں ایک بزرگ نے بتایا کہ اگرچہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے کشمیریوں کی محبت کوئی نئی بات نہیں ہے اور نہ ہی اُنکی کسی جیت پر پہلی بار کشمیر میں جشن منایا گیا ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس سے قبل اتنا جنون دیکھا بھی نہیں گیا ہے اور نہ ہی اس پیمانے پر جشن منایا جاتا رہا ہے۔

تصویر بشکریہ رائزنگ کشمیر

وادی کے دیگر علاقوںمیں بھی اسے طرح جشن منائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں تاہم لوگوں کو یہ ڈر بھی تھا کہ کہیں اُنہیں جشن منانے کی پاداش میں عتاب کا شکار نہ بنایا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے سری لنکا کو ہرائے جانے پر شوپیاں کے بعض دیہات میں نوجوانوں نے پٹاخے پھوڑے تھے جسکے بعد مبینہ طور فوج کے ایک مقامی کیمپ سے وابستہ جوان ان بستیوں میں گھس آئے تھے اور اُنہوں نے لوگوں کی مارپیٹ کرنے کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں تباہ کر دی تھیں۔

Tags: Champions TrophyCricketDhoniFakhir AhmadFeaturedICCindiaPakistanSarfaraz AhmadVirat Kohli
Share26Tweet16Share7Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم
تازہ ترین

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

by تفصیلات نیوز ڈیسک
21/02/2023
119
تُرکی میں 10دن بعد لڑکی کو زندہ نکالا گیا
دیگر اہم خبریں

تُرکی میں 10دن بعد لڑکی کو زندہ نکالا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
17/02/2023
122
یوکرینی صدر کو خود کُشی کیلئے پستول کی پیشکش
تازہ ترین

یوکرینی صدر کو خود کُشی کیلئے پستول کی پیشکش

by تفصیلات نیوز ڈیسک
16/02/2023
139
نا اہلی کیس… عمران عدالت میں طلب
دیگر اہم خبریں

عمران خان گرفتار ہونے والے ہیں لیکن کب۔۔؟

by تفصیلات نیوز ڈیسک
16/02/2023
115
زلزلہ زدہ تُرکی میں 8دن بعد مزید نو افراد کو زندہ نکالا گیا

زلزلہ زدہ تُرکی میں 8دن بعد مزید نو افراد کو زندہ نکالا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
15/02/2023
125
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

03/02/2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

19/08/2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

18/02/2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

01/02/2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version