• Latest
  • Trending
  • All
عارضی سرکاری ملازمین کا احتجاج،پولس کی زور آزمائی

ڈیلی ویجروں کو پرمننٹ کرنے کا فیصلہ

فروری 3, 2021
مجھے خدا کیلئے خاص القابات سے نہ پکارا  جائے

مجھے خدا کیلئے خاص القابات سے نہ پکارا جائے

مئی 3, 2021
کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

مارچ 14, 2021
ریاستی سرکار کی مولوی عمر کو دورے کی کھلی دعوت!

ہند و پاک تعلقات اور مولوی عمر کی رہائی

مارچ 5, 2021
پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

مارچ 5, 2021
بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ  معلوم ۔۔۔۔

بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ معلوم ۔۔۔۔

مارچ 5, 2021
موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

مارچ 5, 2021
ہفتوں پہلے بھیجے گئے وٹس اپ کو ڈلیٹ کرنا ممکن!

15مئی سے واٹس ایپ کے بند ہونے کا اعلان

فروری 23, 2021
جعلی خط سے سنسنی،ایف آئی آر درج

جعلی خط سے سنسنی،ایف آئی آر درج

فروری 23, 2021
کشمیری صحافی نے ریکارڈ بنایا،گنیز بُک میں ۔۔۔۔۔

کشمیری صحافی نے ریکارڈ بنایا،گنیز بُک میں ۔۔۔۔۔

فروری 23, 2021
نامور خطیب منظور کرمانی سڑک حادثے میں فوت

نامور خطیب منظور کرمانی سڑک حادثے میں فوت

فروری 23, 2021
مولانا طارق جمیل نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا

مولانا طارق جمیل نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا

فروری 22, 2021
بی ایس ایف کیمپ کے اندر جھڑپ ختم،تیسرا فدائی بھی جاں بحق

برزلہ حملہ:سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے بڑا چلینج

فروری 23, 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
9th Year of Publication
-18 °c
جمعرات, مئی 19, 2022
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں و کشمیر
  • بھارت
  • پاکستان
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں و کشمیر
  • بھارت
  • پاکستان
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home جموں و کشمیر

ڈیلی ویجروں کو پرمننٹ کرنے کا فیصلہ

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
فروری 3, 2021
in جموں و کشمیر
1 min read
0
عارضی سرکاری ملازمین کا احتجاج،پولس کی زور آزمائی
67
SHARES
192
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جموں کشمیر میں برسوں بلکہ دہائیوں سے مختلف سرکاری محکموں کی عارضی ملازمت کرنے والے اکسٹھ ہزار لوگوں کی قسمت اچھی رہی تو اب کی بار وہ مستقل ہونے جارہے ہیں۔حالانکہ ان بد نصیبوں کو اس سے قبل بارہا اس طرح کی اُمیدیں دلائے جانے کے بعد پھر اُسی ’’استحصال‘‘ سے گذرنا پڑا ہے تاہم اب کی بار مرکزی وزارتِ داخلہ اس معاملے کو ’’مختلف زاویوں‘‘ سے دیکھتے ہوئے اسے ایک ہی بار اور ہمیشہ کیلئے حل کرانے کی ٹھان چکا ہے۔


مارچ کے اواخر تک پیشرفت ہوسکتی ہے تاکہ سرکاری دفاتر کے جموں سے سرینگر منتقل ہونے پر یہاں ملازمین کے احتجاجی مظاہرے نہ ہوں اور سرکار کو بعض نئے ’’قواعدو ضوابط‘‘ کو نافذ کرنے میں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے پر مرکزی سرکار کی مختلف وزارتوں نے سوچا ہے اور باالآخر وزارتِ داخلہ نے اقدامات کرنے کا آغاز کرتے ہوئے جموں کشمیر سرکار سے تمام تفاصیل اور ایک طرح کا ’’پروجیکٹ رپورٹ‘‘ طلب کیا ہے۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے جموں کشمیر سرکار سے عارضی ملازمین کی تفاصیل،اُنہیں بھرتی کئے جانے کے وقت اپنائے جاچکے طریقہ،تاریخوں ،انکی تعلیمی قابلیت،کام کی نوعیت،انہیں دئے جارہے مشاہرہ ،اُنہیں مستقل کئے جانے کی صورت میں درکار رقومات اور اس طرح کی دیگر سبھی تفاصیل طلب کی ہیں۔

جموں کشمیر میں تعلیم یافتگان کی بے روزگاری کا مسئلہ پُرانا ہے اور ماضی کی مختلف سرکاروں نے اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے وقت وقت پر ’’ڈیلی ویجر،نیڈ بیسڈ (ضرورت پر مبنی)،کیجول لیبر یہاں تک کہ ان پیڈ (یعنی جنہیں ادائیگی نہ کی جاتی ہو) کے جیسے ملازمت کے عارضی زمروں کے تحت ہزاروں لوگوں کو مختلف محکموں میں بھرتی کیا ہوا ہے۔ان زمروں کے تحت کام کر رہے ان لوگوں کی حالت بندھوا مزدوروں کی طرح ہے کیونکہ ایک طرف وہ مستقل ملازمین کے مساوی یا بعض اوقات اُن سے زیادہ کام کرتے ہیں اور دوسری جانب اُنہیں یا تو سرے سے ہی کوئی مشاہرہ نہیں دیا جاتا ہے یا پھر چھ یا سات ہزار روپے ماہانہ کی موعودہ رقم کئی کئی مہینوں یا سالوں بعد فراہم کی جاتی ہے۔

بار بار کی ہڑتالوں ،احتجاجی مظاہروں اور سیاستدانوں کے دفاتر و کوٹھیوں کے طواف کے بعد چند سال قبل چند ہزار عارضی ملازمین کو مستقل تو کیا گیا تھا تاہم سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مختلف محکموں میں اب بھی اکسٹھ ہزار کے لگ بھگ ملازمین عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔گو وقت وقت کی سرکاروں یہاں تک کہ سرکار گرنے کے بعد اُسوقت کے گورنر ستیاپال ملک نے بھی ان ملازمین کی انجمنوں سے انکی مستقلی کے کئی وعدے کئے تاہم انہیں ابھی تک وفا نہیں کیا جاسکا ہے۔جیسا کہ محکمہ ایسٹیٹس میں بائیس سال سے ’’ڈیلی ویجر‘‘ کے بطور کام کر رہے شبیر احمد کا کہنا ہے ’’ہماری ساری زندگی انہی جھوٹے وعدوں کی نذر ہوئی،متعدد بار ڈیٹا جمع کیا گیا،فہرستیں بنائی گئیں اور نہ جانے کیا کیا لوازمات پورا کرائے گئے لیکن ملازمت مستقل نہیں ہو سکی‘‘۔

ایک سرکاری افسر نے اُنکا نام نہ لئے جانے کی شرط پر تاہم کہا کہ اب کی بار ان لوگوں کا مسئلہ حل ہونے کی سب سے زیادہ توقع ہے۔مانا جارہا ہے کہ مرکزی وزارتِ داخلہ اس زاوئے سے بھی سوچ رہی ہے کہ چونکہ دہائیوں بعد دو ایک سال ہوئے وادیٔ کشمیر میں علیٰحدگی پسندانہ مظاہروں کی کوئی لہر نہیں اُٹھی تاہم سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کو لیکر آئے دنوں سرینگر کے لالچوک میں ریلیاں نکالنا جاری ہے اور ان میں عارضی ملازمین سب سے آگے  رہتے ہیں۔وزارت کا ،ذرائع کے مطابق،ماننا ہے کہ ایسی کوئی صورتحال پیدا ہی نہیں ہونی چاہیئے کہ جسے لیکر آئے دنوں احتجاجی مظاہرے ہوں اور ’’کسی عنصر‘‘ کو صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری ایجنسیوں کیلئے مسئلہ کھڑا کرنے کا موقعہ ملے۔اتنا ہی نہیں بلکہ ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ ان عارضی ملازمین کو مستقلی کا پروانہ تھما کر اسے ایک بڑے ’’اقدامِ اعتماد سازی‘‘ کے بطور پیش کرسکتی ہے۔


’’ہماری ساری زندگی انہی جھوٹے وعدوں کی نذر ہوئی،متعدد بار ڈیٹا جمع کیا گیا،فہرستیں بنائی گئیں اور نہ جانے کیا کیا لوازمات پورا کرائے گئے لیکن ملازمت مستقل نہیں ہو سکی‘‘۔

قابلِ ذکر ہے کہ جموں کشمیر سرکار نے حال ہی اعلیٰ سطح پر سبھی سرکاری محکموں کی ٹریڈ یونین تنظیموں اور ان سے وابستہ لیڈران کا ایک ڈیٹابیس بنانے کا حکم صادر کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ان تنظیموں کی تحقیقات کئے جانے کے علاوہ سرکار ان سے رابطہ کرکے ملازمین کے سبھی جائز مطالبات کو ایک ہی بار حل کرنے کی کوشش کرے گی جس میں عارضی ملازمین کی مستقلی سرِ فہرست ہے۔

اندازہ ہے کہ اس سلسلے میں مارچ کے اواخر تک پیشرفت ہوسکتی ہے تاکہ سرکاری دفاتر کے جموں سے سرینگر منتقل ہونے پر یہاں ملازمین کے احتجاجی مظاہرے نہ ہوں اور سرکار کو بعض نئے ’’قواعدو ضوابط‘‘ کو نافذ کرنے میں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے۔قابلِ ذکر ہے کہ 5اگست 2019کو دفعہ 370کی تنسیخ اور سابق ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں بدل دئے جانے کے بعد مرکزی سرکار نے یہاں کے کئی قوانین تبدیل کئے ہیں اور دیگر کئی قوانین کی تبدیلی زیرِ غور بتائی جارہی ہے جن کی امکانی مزاحمت کو ختم کرنے کیلئے سرکار اپنے ملازمین کا موڈ خوشگوار بنائے رکھنا چاہتی ہے۔(بشکریہ راشٹریہ سہارا)

Tags: Daily WagersFeaturedJammu and KashmirkashmirPDDPHE
Share27Tweet17Share7Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری
تازہ ترین

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

by نمائندہ تفصیلات
مارچ 5, 2021
192
بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ  معلوم ۔۔۔۔
تازہ ترین

بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ معلوم ۔۔۔۔

by صریر خالد
مارچ 5, 2021
258
موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید
تازہ ترین

موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

by نمائندہ تفصیلات
مارچ 5, 2021
301
جعلی خط سے سنسنی،ایف آئی آر درج
تازہ ترین

جعلی خط سے سنسنی،ایف آئی آر درج

by تفصیلات نیوز ڈیسک
فروری 23, 2021
489
نامور خطیب منظور کرمانی سڑک حادثے میں فوت
تازہ ترین

نامور خطیب منظور کرمانی سڑک حادثے میں فوت

by تفصیلات نیوز ڈیسک
فروری 23, 2021
356
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

فروری 3, 2021
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

فروری 18, 2019
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

اگست 19, 2018
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

فروری 1, 2021
اگرپاکستان نہ بنتا؟

اگرپاکستان نہ بنتا؟

3

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مجھے خدا کیلئے خاص القابات سے نہ پکارا  جائے

مجھے خدا کیلئے خاص القابات سے نہ پکارا جائے

مئی 3, 2021
کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

مارچ 14, 2021
ریاستی سرکار کی مولوی عمر کو دورے کی کھلی دعوت!

ہند و پاک تعلقات اور مولوی عمر کی رہائی

مارچ 5, 2021
پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

مارچ 5, 2021
Tafseelat - تفصیلات

9th Year of Publication
Copyright © 2021 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں و کشمیر
  • بھارت
  • پاکستان
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

9th Year of Publication
Copyright © 2021 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In