• Latest
  • Trending
  • All
کشمیریوں نے کسی بھی قیمت پر حقِ خود ارایت پانے کا عزم کیا ہے:انجینئر

این آئی اے دلی کا آخری تیر تھا….خطا ہوگیا!

August 3, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, May 17, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

این آئی اے دلی کا آخری تیر تھا….خطا ہوگیا!

انجینئر رشید by انجینئر رشید
August 3, 2017
in آج کے کالم
1 min read
0
کشمیریوں نے کسی بھی قیمت پر حقِ خود ارایت پانے کا عزم کیا ہے:انجینئر
55
SHARES
157
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یہ شائد کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ جن لیڈروں کے دروازوں پر سیتا رام یچوری، شرد یادھو اور قومی سطح کے دوسرے لیڈران بات چیت کی بھیک مانگنے کیلئے دستک دے رہے تھے، ایک برس سے بھی کم عرصہ میں انہی لیڈران کو پاکستانی ایجنٹ ، شرپسند اور انتہا پسند کہہ کر رات کی تاریکیوں میں پیشہ ورانہ مجرموں کی طرح گرفتار کرکے این آئی اے کے حوالے کیاجائے گا۔ تب لگ رہا تھا کہ نئی دلی شائد اب کی بار کشمیریوں کے ساتھ مذاکرات کو لیکر سنجیدہ ہے۔ اتنا ہی نہیں مین اسٹریم جماعتوں کا وجود ختم ہوتا نظر آ رہا تھا۔ حُریت لیڈران پورے انہماک کے ساتھ مین اسٹریم لیڈروں اور منتخب عوامی نمائندوں کو استعفیٰ دینے کیلئے اخبارات کے ذریعے باضابطہdeadlineدے رہے تھے اور ممبرانِ اسمبلی کے رشتہ دار بھی انہیں اپنا ماننے سے انکار کر رہے تھے۔ گیلانی صاحب نے یہاں تک کہہ دیا کہ آزادی کی منزل کبھی اتنی قریب نہیں تھی جتنی اب کی بار نظر آرہی ہے۔ فاروق عبداللہ نے بہت بڑی پہل کرکے جہاں نہ صرف اپنے کارکنوں کو عوامی تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کی تاکید کیبلکہ اُنہوں نے خود بھی حُریت کانفرنس میںشامل ہونے کی پیشکش بھی کر ڈالی۔طارق قرہ ،جو کہ حکمران پی ڈی پیکے بانی ممبران میں سے تھے، نے دو قد م آگے بڑھکر نہ صرف پی ڈی پیبلکہ پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے ڈالا۔اس سب کے فقطایک برس بعد صورتحال یہ ہے کہ حُریت لیڈران کو چن چن کر عتاب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مین اسٹریم جماعتیں حُریت ہی نہیں بلکہ ریاستی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے میں کوئی شرم محسوس نہیں کر رہی ہیں۔

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی طرف سے حُریت لیڈروں کی این آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری اور نئی دلی کی طرف سے مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد یہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہی جا سکتی ہے کہ مین اسٹریم نے قوم کو پوری طرح سے مایوس کر دیا ہے اور جس قدر مین اسٹریم پارٹیاں سرینڈر پر سرینڈر کرتی جا رہی ہیں شائدایسا خود نئی دلی نے بھی کبھی سوچا نہیں ہوگا۔

نئی دلی کی طرف سے بات چیت کرنے سے مُکرجانا یا حُریت لیڈران کی کردار کشی کی مہم چلانا اس پالیسی کا حصہ ہے جو اس نے 1947سے ہی کشمیریوں کو صحیح بات بولنے سے روکنے اور انہیں ہر حال میں کنٹرول میں رکھنے کیلئے اپنا رکھی ہے لیکن خودکومین اسٹریم کہلانے والے سیاستدانوں کے اس سارے کھیل میںرول کو دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہے۔ ان کی ہر ادا نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ لوگ نہ صرف ابن الوقت ہیں بلکہ ان کے نزدیک کشمیریوں کے حقوق اور ان کی عزتِ نفس کی کوئی قیمت نہیں۔ اگر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ جیسے لوگ صرف اقتدار پرست ہی ہوتے تو شائد کسی کو اعتراض نہیںہوتا لیکن اقتدار کے حصول کیلئے پوری قوم کے وقار کو داﺅ پر لگانے میں کوئی شرم و قباحت محسوس نہ کرنے والے خود ساختہ مین اسٹریم لیڈران نے اب کی بار بھی حسب سابقہ اپنے ہی لوگوں کی پیٹھ میں چھُرا گھونپ کر دلی کی منزلیں آسان کر نے کی کوشش کی ہے۔ مین اسٹریم جماعتوں کا واحد مقصد قلیل المدتی مفادات کے سوا کچھ بھی نظرنہیں آتا ہے۔

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی طرف سے حُریت لیڈروں کی این آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری اور نئی دلی کی طرف سے مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد یہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہی جا سکتی ہے کہ مین اسٹریم نے قوم کو پوری طرح سے مایوس کر دیا ہے اور جس قدر مین اسٹریم پارٹیاں سرینڈر پر سرینڈر کرتی جا رہی ہیں شائدایسا خود نئی دلی نے بھی کبھی سوچا نہیں ہوگا۔جو فاروق صاحب پچھلے سال ”حُریت والو قدم بڑھاﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیں“ کا دلفریب نعرہ لگانے میں کوئی بھی قباحت محسوس نہیں کر رہے تھے وہی فاروق صاحب اب حُریت سے سے ایک ایک پائی کا حساب لینے کیلئے اسے پی ڈی پی کا سرپرست ، ریاست کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کرنے کا ذمہ دار اور تمامبُرائیوں کی جڑکہتے ہوئے میں تمام اخلاقی حدود کو عبور کر رہے ہیں۔ جب طارق قرہ صاحب نے پارلیمنٹ کی رُکنیت چھوڑ دی تھی تو کچھ خوش فہم لوگوں کو بھرم ہوا تھا کہ شائد اب قرہ صاحب کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کی تکمیل کیئے حُریت سے بھی زیادہ دوٹوک موقف اپنائیں گے لیکن کشمیریوں کے مصائب کیلئے سب سے زیادہ ذمہ دار جماعت کانگریس کی گود میں روٹھے ہوئے بچے کی طرح لوریاں سُننے گئے قرہ صاحب نے دشمن اور دوست دونوں کو یکساں طور سکتے میں ڈال دیا۔ محبوبہ جی کی بات کرنا شائد اس لئے کوئی معنیٰ نہیں رکھتا کیونکہ اُنہوں نے اپنا سارا سودا ،بشمول سیلف رول فارمولہ، امت شاہ اور رام مادھو جیسے لوگوں کے سامنے ایسے ختم کر دیا ہے جیسے کوئی بچہ اپنے بزرگوں کے سامنے اُسکیجیب سے برآمد کی گئی سگریٹ کی ڈبیا کو سر نیچا کرکے ضائع کرتا ہے۔

نئے ٹیکس قانون جی ایس ٹی کے نفاذسے لیکراین آئی اے کے چھاپو ں تک کے واقعات کو لیکر مین اسٹریم کے رول نے جہاں اہل ِکشمیر کے اعتماد کو ہلا کے رکھ دیاہے وہیں حُریت قیادت بھی بے شمار سوالات کے گھیرے میں آگئی ہے۔ جی ایس ٹی پر حُریت کی معنیٰ خیز اورمصلحت پسندانہ خاموشی، بیروہ کے نوجوان تنویر احمد وانی کے سفاکانہ قتل کے بعد ہڑتا ل کی روایتی کال نہ دینا اور حالیہ تشدد سے متاثرہ لوگوںکے لئے زبانی جمع خرچ اور دعاﺅں کے ذریعے انہیں غیبی امداد کی آس دلانا چند ایسے معاملات ہیں جنہوں نے حُریت اور عوام کے درمیان خلیج اور غلط فہمیاں پیدا کی ہیں ۔لیکن جس طرح حُریت لیڈران کو مجرموں کی طرح گرفتار کرکے این آئی اے کے حوالے کیا گیا اور پھر قومی میڈیا کے ذریعہ ہر گرفتار شدہ حُریت لیڈر کی بلا وجہ کردار کشی کی گئی اس سے کشمیریوں کے حُریت قیادت کے متعلق بیشترگِلے شکوے اور غلط فہمیاں کافی حد تک دور ہو گئے ہیں اور بچہ بچہ اس بات کا قائل ہواہے کہ حُریت قیادت کو سچ بولنے ، سودا بازی نہ کرنے اور اپنے لوگوں کی بے باک ترجمانی کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ غرض این آئی اے کی طرف سے مارے گئے چھاپوں کا فائدہ مین اسٹریم اور نئی دلی کو کم اور حُریت اور پاکستان کو زیادہ ہورہاہے۔ خود ہندوستان کے صاحب الرائے اس بات سے کافی متفق نظر آرہے ہیں کہ اگر نئی دلی حُریت کو بے اثراور بے اعتبار بنا کے رکھ دیتی ہے تو ایسی صورتحال میں زمینی سطح پر قیادت کا جو خلا پیدا ہوگا اس کا سب سے زیادہ نقصان نئی دلی کو ہی ہوگا۔ جس طرح پہلےجی ایس ٹی اور اس کے بعد اعداد و شمار جمع کروانے کے متعلق بل کو جموں کشمیر پر لاگو کیا گیا اس سے جموں کشمیرکے ان حلقوں کے موقف کو مزید تقویت پہنچی ہے جو مانتے ہیں کہ ہندوستان کی سرکار کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت بے معنیٰ ہے۔

لیکن جس طرح حُریت لیڈران کو مجرموں کی طرح گرفتار کرکے این آئی اے کے حوالے کیا گیا اور پھر قومی میڈیا کے ذریعہ ہر گرفتار شدہ حُریت لیڈر کی بلا وجہ کردار کشی کی گئی اس سے کشمیریوں کے حُریت قیادت کے متعلق بیشترگِلے شکوے اور غلط فہمیاں کافی حد تک دور ہو گئے ہیں اور بچہ بچہ اس بات کا قائل ہواہے کہ حُریت قیادت کو سچ بولنے ، سودا بازی نہ کرنے اور اپنے لوگوں کی بے باک ترجمانی کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

مڑھل کے سانحہ میں تین بے گناہ نوجوانوں کے سفا کانہ قتل میں ملوث اہلکاروں کی سزائے عمر قید کو منسوخ کرنا،دفعہ-A 35کے متعلق بحث کو تیز کرنا اور حُریت لیڈران کے خلاف مہم جوئی میں تمام حدود کو عبور کرنا ایسے واقعات ہیں جو نئی دلی کے جارحانہ اور تحمکانہ عزائم کو سمجھنے کیلئے کافی ہیں۔ کشمیریوںکی مایوسیاں جہاںبڑھ رہی ہیں وہاں ان کا غصہ بھی ہر نئے روز کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے اگر چہ یہ دوسری بات ہے کہ نئی دلی جموں کشمیر کے حوالے سے تمام بدنامیاں وصول کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کر رہی ہے۔ سیاسی قیادت کومشکوک بناکر اپنے ہی لوگوں کی نظروں میں گرانا نئی دلی کے کمزور موقف کو استحکام بخشنے کا ہر گز باعث نہیں بن سکتاہے۔ جس قدر نئی دلی مختلف محاذ وں پر جارحانہ رویہ اختیار کرے گی اس قدر اس کے خلاف نہ صرف نفرتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ مزاحمتی قیادت کے متعلق غلط فہمیاںدورہوتی جائیں گی اور غصہ کم ہوتا جائے گا۔

سیاسی قیادت کومشکوک بناکر اپنے ہی لوگوں کی نظروں میں گرانا نئی دلی کے کمزور موقف کو استحکام بخشنے کا ہر گز باعث نہیں بن سکتاہے۔ جس قدر نئی دلی مختلف محاذ وں پر جارحانہ رویہ اختیار کرے گی اس قدر اس کے خلاف نہ صرف نفرتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ مزاحمتی قیادت کے متعلق غلط فہمیاںدورہوتی جائیں گی اور غصہ کم ہوتا جائے گا۔

اہلِ کشمیر کو پنجرے نما وادی کے جیل خانے میں بند تو کیا جا سکتا ہے لیکن ان کی سوچ اور خیالات کو قید کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے۔ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہوگا کہ نئی دلی اپنے ترکش میں موجود آخری تیروںکو آزما رہی ہے لیکن، بظاہر، ان کا زمینی صورتحال پر اُلٹا ہی اثردکھائی دینے لگا ہے۔ ایسی صورتحال میں جہاں مزاحمتی قیادت کا رول ختم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے وہاں یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ مین اسٹریم جماعتوں کا وجود صرف اور صرف نئی دلی کے مصنوعی آکسیجن پر منحصر ہے اور جس دن نئی دلی چاہے گی اس دن جموں کشمیر میں مین اسٹریم کی سیاست اپنی موت آپ مرے گی کیونکہ مین اسٹریم جماعتوں کی حالت ان مچھلیوں کی سی ہو گئی ہے جنہیں بہتے ہوئے صاف و شفاف پانی سے باہر نکال کرکے کسی خوبصورت ڈرائینگ روم میں بنائی گئی مصنوعی جھیل میں رکھا گیاہو۔ کوئی معمولی حادثہ بھی ان مچھلیوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

Tags: Er RasheedFarooq AbdhullahHurriyat ConferencekashmirMehbooba MuftiNew DelhiNIARaidsS A S Geelani
Share22Tweet14Share6Send
انجینئر رشید

انجینئر رشید

انجینئر رشید ایک معروف قلمکار ہونے کے علاوہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے حلقہ انتخاب لنگیٹ کے ممبر اسمبلی بھی ہیں۔ سیاسی و سماجی موضوعات پر دونوں ،انگریزی و اُردو، زبانوں میں لکھتے ہیں اور ایک وسیع حلقہ قارئین رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے علاوہ انکے مضامین انگریزی و اُردو اخباروں میں شائع ہوتے اور خوب پڑھے جاتے ہیں۔

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
190
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
853
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
447
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version