• Latest
  • Trending
  • All
پنچایتی الیکشن کا بائیکاٹ ہو تو دلی گھٹنوں پر آئے گی:انجینئر رشید

پنچایتی الیکشن کا بائیکاٹ ہو تو دلی گھٹنوں پر آئے گی:انجینئر رشید

August 29, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, May 16, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنچایتی الیکشن کا بائیکاٹ ہو تو دلی گھٹنوں پر آئے گی:انجینئر رشید

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
August 29, 2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
پنچایتی الیکشن کا بائیکاٹ ہو تو دلی گھٹنوں پر آئے گی:انجینئر رشید
56
SHARES
161
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر//  ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے مین اسٹریم کی پارٹیوں کو ”نئی دلی کی بلیک میلنگ“بند کرانے کیلئے متحد ہوکر وزیر اعظم مودی سے لیکر انہیں یہ پیغام پہنچانے کیلئے کہا ہے کہ دفعہ 35Aکو چھیڑنے کی کوششیں بند نہ ہوئیں تو جموں کشمیر میں پنچایتی انتخاب کا بائیکاٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ35Aکے دفاع کیلئے عدالت میں جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے لیکن یہ بنیادی طور سیاسی ”بلیک میلنگ“کا معاملہ ہے جسے بند کرانے کیلئے نئی دلی پر دباو ڈالے جانے کی ضرورت ہے۔

آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انجینئر رشید نے کہا”اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ دفعہ35Aکا دفاع سپریم کورٹ میں کرنا ہے لیکن یہ بات بھولی نہیں جانی چاہیئے کہ یہ بنیادی طور ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کیلئے عدالت کو ایک چور دروازے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ کشمیریوں کو مایوس کرکے دفاعی پوزیشن پر لایا جائے۔عدالتیں یوں تو آزاد کہلاتی ہیں لیکن مرکزی سرکار کی مرضی و منشاءبہت معنیٰ رکھتی ہے اور ان حالات میں جب خود مرکزی سرکار اپنی پراکسیز کے ذرئعہ دفعہ35Aکو سپریم کورٹ میں گھسیٹے تو صورتحال کو سمجھا جا سکتا ہے “۔

” اس بات میں ذرہ برابر شک نہیں ہونا چاہیئے کہ اگر مین اسٹریم کی پارٹیاں پنچایت الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کریں ،مرکزی سرکار خود کو کشمیریوں کے سامنے جھکنے پر مجبور پائے گی“۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی میں جموں کشمیر کی پارٹیوں کو حتی المقدور اور ہر ممکن حد تک دفعہ35Aکا دفاع کرنا چاہیئے لیکن چونکہ چونکہ سنگھ پریوار کی جانب سے سیاسی مقاصد کیلئے اس دفعہ کو عدالت میں گھسیٹا جارہا ہے لہٰذا سیاسی سطح پر مزاحمت دکھانا انتہائی ضروری ہے۔انجینئر رشید نے کہا کہ اس حوالے سے نئی دلی پر عوامی دباو¿ بنانا لازمی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ مین اسٹریم کی پارٹیاں نئی دلی کو صاف اور واشگاف الفاظ میںدفعہ,35Aدفعہ 370 ہر طرح کی سازشوں کو بند کرنے کیلئے کہتے ہوئے بصورت دیگر سنگین نتائج سے خبردار کرکے بڑا رول نبھا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ نئی دلی اکثر جموں کشمیر کی مین اسٹریم پارٹیوں کو استعمال کرتے ہوئے انہیں کشمیریوں کے اصل نمائندگان کے بطور پیش کرتے ہوئے عالمی برادری کو گمراہ کرتی رہی ہے لہٰذا وقت آگیا ہے کہ مین اسٹریم کی یہ پارٹیاں اور سیاستدان عوام کے تئیں ہمدردوی و سنجیدگی کا،اگر ان میں ہو تو، اظہار کریں۔انہوں نے مزید کہا”مین اسٹریم کی علاقائی پارٹیوں کو صاف اور بلند آواز میں نئی دلی کو یہ بات باور کرانی چاہیئے کہ یا تو وہ دفعہ35Aاور دیگر معاملوں کو لیکر کشمیریوں کو بلیک میل کرنا بند کرے یا پھر کوئی بھی پارٹی پنچایت اور میونسپل الیکشن میں حصہ نہیں لے گی“۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی قیادت میں ایک کل جماعتی وفد وزیر اعظم مودی سے ملے اور انہیں اس مشترکہ فیصلے سے آگاہ کریں۔

نئی دلی اکثر جموں کشمیر کی مین اسٹریم پارٹیوں کو استعمال کرتے ہوئے انہیں کشمیریوں کے اصل نمائندگان کے بطور پیش کرتے ہوئے عالمی برادری کو گمراہ کرتی رہی ہے لہٰذا وقت آگیا ہے کہ مین اسٹریم کی یہ پارٹیاں اور سیاستدان عوام کے تئیں ہمدردوی و سنجیدگی کا،اگر ان میں ہو تو، اظہار کریں

انجینئر رشید نے کہا ” اس بات میں ذرہ برابر شک نہیں ہونا چاہیئے کہ اگر مین اسٹریم کی پارٹیاں پنچایت الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کریں ،مرکزی سرکار خود کو کشمیریوں کے سامنے جھکنے پر مجبور پائے گی“۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سطح پر مین اسٹریم کی بڑی پارٹیوں سے ملکر انہیں دفعہ35Aکے حوالے سے ضرورت کے مطابق ایک مضبوط پوزیشن لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی خواہشات و جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے لازمی مسئلہ کشمیر کا حتمی حل اپنی جگہ لیکن فی الوقت کرو یا مرو کی جو صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ ہر شخص سے انفرادی اور اجتماعی طور ہر ممکنہ اقدام کرنے کا تقاضا کرتی ہے اور اس تقاضے کو پورا کرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرسکتی ہے۔انجینئر رشید نے جموں اور لداخ کے لوگوں سے مذہبی،سیاسی،قبائلی اور دیگر عصبیتوں سے بالاتر ہوکر دفعہ35Aاور اس جیسے دیگر معاملات میں ریاست کی اکثریت کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ انہیں اس حوالے سے دی جا چکی ہڑتالی کال کی بھی مکمل حمایت کرنی چاہیئے۔

فی الوقت کرو یا مرو کی جو صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ ہر شخص سے انفرادی اور اجتماعی طور ہر ممکنہ اقدام کرنے کا تقاضا کرتی ہے اور اس تقاضے کو پورا کرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرسکتی ہے

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھاجپا کی حامی ”غیر سرکاری تنظیموں“اور اشخاص نے دفعہ35Aکی تنسیخ کا مطالبہ کرنے کیلئے سپریم کورٹ آف انڈیا میں عرضی دائر کی ہوئی ہے جس پر جمعہ کے روز شنوائی ہونے جارہی ہے۔مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دفعہ مذکورہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے جانے کی کوششوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کیلئے مکمل ہڑتال کی کال دی ہوئی ہے جبکہ مین اسٹریم کی پارٹیوں نے اپنی اپنی سطح پر اس دفعہ کے دفاع کیلئے ”کچھ بھی“کر گذرنے پر آمادہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: Article 35-AEr RasheedIndia TodayJammu and KashmirPress ConferenceSupreme Court
Share22Tweet14Share6Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version