سرینگر// پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل لیجائے جانے کیلئے ایک خصوصی طیارے میں اسلام آباد روانہ کردیا گیا ہے۔
جیونیوز کے مطابق اڈیالہ جیل منتقلی کے لئے اسلام آباد روانگی سے قبل نواز شریف شریف نے گرفتار ی کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی بلکہ گرفتاری کے لئے نیب کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا ۔ اس موقع سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد نے نوازشریف کو ٹرمینل تک لے جانیوالی گاڑی کو گھیر ے میں لے لیا لیکن نواز شریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا جس پر سکیورٹی اہلکار نواز شریف اور مریم نواز کو پیدل ٹرمینل تک لے کر گئے جہاں نیب کی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو خصوصی طیارے میں بٹھا کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئی ۔
سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد نے نوازشریف کو ٹرمینل تک لے جانیوالی گاڑی کو گھیر ے میں لے لیا لیکن نواز شریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا جس پر سکیورٹی اہلکار نواز شریف اور مریم نواز کو پیدل ٹرمینل تک لے کر گئے
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے خصوصی ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی بجائے ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ر وانہ کیا گیا ۔