• Latest
  • Trending
  • All
”سیزفائر“کا اختتام ، عام شہریوں کا قتال بحال!

”سیزفائر“کا اختتام ، عام شہریوں کا قتال بحال!

June 18, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Sunday, May 18, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

”سیزفائر“کا اختتام ، عام شہریوں کا قتال بحال!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
June 18, 2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
”سیزفائر“کا اختتام ، عام شہریوں کا قتال بحال!
60
SHARES
172
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// مرکزی سرکار کی جانب سے ”رمضان سیز فائر“کی مدت میں توسیع نہ کئے جانے کے فیصلے کے فوری بعد فوج اور دیگر سرکاری فورسز نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے جنگجوو¿ں کی تلاش کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔اسکے ساتھ ہی فوج کے ہاتھوں عام شہریوں کے مارے جانے کا سلسلہ بھی بحال ہوگیا ہے جبکہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں قریب دو ہفتوں سے جاری ایک آپریشن کے دوران مزید دو جنگجو مارے گئے ہیں۔

آج شام ہوتے ہوتے فوج کی 9آر آر نے اسوقت کولگام کے آکھرن نامی علاقہ میں گولی چلاکر اعجاز احمد نامی نوجوان کو قتل کردیا کہ جب لوگوں نے سنگبازی کی۔ذرائع کے مطابق اس فوجی یونٹ کی گشتی پارٹی پر بعض نوجوانوں نے سنگبازی کی تھی جبکہ فوج نے جواب میں گولی چلاکر کم از کم دو نوجوانوں کو زخمی کردیا جن میں سے اعجاز احمد والد بشیر احمد ساکن نوپورہ نے اسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ رئیس احمد نامی ایک اور نوجوان موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔اس واقعہ کے بعد کولگام اور پڑوسی ضلع اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں یہاں تک کہ سرکاری انتظامیہ نے انٹرنیٹ کی خدمات بند کردی ہیں۔فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ گشتی پارٹی کے سنگبازی کی زد میں آکر اس نے ”دفاع“میں گولی چلائی ہے۔بھارت سرکار کے ماہ بھر کے ”سیز فائر“کو ختم کرنے کے بعد فوج کے ہاتھوں یہ کسی عام شہری کا پہلا قتل ہے۔

فوج نے  گولی چلاکر کم از کم دو نوجوانوں کو زخمی کردیا جن میں سے اعجاز احمد والد بشیر احمد ساکن نوپورہ نے اسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ رئیس احمد نامی ایک اور نوجوان موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔

جمعرات کی شام کو سیز فائر کی مدت ختم ہونے اور مرکز کی جانب سے اس میں توسیع کئے جانے سے انکار کے بعد آج وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے آبائی علاقہ بجبہاڑہ میں فوج نے پہلا محاصرہ کیا اور تلاشی لی حالانکہ اس دوران اسکا جنگجووں کے ساتھ سامنا نہیں ہوا۔ مرکزی حکومت نے 16 مئی کو وادی میں ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم جنگجووں کی طرف سے حملے کی صورت میں سیکورٹی فورسز کو جوابی کاروائی کا حق دیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 3 راشٹریہ رائفلز (آر آر) اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے پیر کی علی الصبح بجبہاڑہ کے واگہامہ میں تلاشی آپریشن چلایا۔ انہوں نے بتایا ”کچھ گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد یہ سرچ آپریشن پرامن طور پر اپنے اختتام کو پہنچ گیا“۔ دریں اثنا ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف نے سری نگر میں گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہر میں مختلف مقامات پر ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں۔ پیر کے روز شہر کے مختلف مقامات پر ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھاگیا۔وادی کے صدر اسپتال کو جانے والے راستے میں کئی جگہوں پر گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی لی جارہی تھی جبکہ دیگر کئی مقامات پر بھی ایسے مناظر نظر میں آئے۔

دریں اثنا شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پانار جنگل میں 9 جون سے جاری جنگجو مخالف آپریشن میں پیر کی علی الصبح مزید 2 جنگجو مارے گئے۔ مزید دو جنگجووں کے مارے جانے کے ساتھ اب تک مارے جانے والے جنگجووں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی ہے۔ گذشتہ دس دنوں سے جاری اس جنگجو مخالف آپریشن میں اب تک ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ”آپریشن پانار فارسٹ (بانڈی پورہ)۔ جاری آپریشن میں آج مزید دو جنگجووں کو مارا گیا۔ اس سے قبل دو جنگجووں کو 12 جون 2018 کو مارا گیا تھا۔ اب تک چار جنگجووں کو مارا جاچکا ہے۔ آپریشن جاری ہے“۔دفاعی ذرائع نے بتایا ’’پانار جنگل میں پیر کی علی الصبح طرفین کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا۔ جنگجووں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش ٹھکرائی گئی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم ہوا۔ اس میں دو جنگجو مارے گئے۔ وہ بظاہر غیرملکی نظر آتے ہیں“۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں فوج کی 14 اور 22 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے علاوہ پیرا کمانڈوز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے بتایا’ ’ہم نے پانار جنگل میں سرچ آپریشن بڑے پیمانے پر جاری رکھا ہے۔ گھنے جنگل میں مزید جنگجووں کے چھپے ہونے کا شبہ ہے۔ جنگل میں موجود سبھی جنگجووں کو ہلاک کئے جانے تک آپریشن جاری رہے گا“۔ انہوں نے مزید بتایا ’جنگجووں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے جنگل کو چاروں اطراف سے سیل رکھا گیا ہے“۔

مرکز کی جانب سے اس میں توسیع کئے جانے سے انکار کے بعد آج وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے آبائی علاقہ بجبہاڑہ میں فوج نے پہلا محاصرہ کیا اور تلاشی لی حالانکہ اس دوران اسکا جنگجووں کے ساتھ سامنا نہیں ہوا۔

پانار جنگل میں اس سے قبل 14 جون کو جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں دو جنگجو اور ایک فوجی اہلکار مارے گئے۔ فوج نے 9 جون کو علاقہ میں جنگجووں کے ایک بڑے گروپ کے چھپے ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران دراندازی کی قریب پانچ کوششیں ناکام بنائی گئیں جن میں قریب 18 جنگجووں کو ہلاک کیا گیا۔تاہم دراندازی کی ان پانچ کوششوں کو ناکام بنانے کے دوران فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھئیں

انجینئر رشید کی طرفسے الیکشن بائیکاٹ کی تجویز!

Tags: Ceasefire ViolationFeaturedFreedom MovementJammu and KashmirKillingKulgamStone Pelting
Share24Tweet15Share6Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version