ہندوارہ// مشہور سافٹ وئیر کمپنی سافٹیڈیو سلوشنز نے آج یہاں ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب کے دوران اپنے دفتر اور لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر کمپنی کے سی ای او انجینئر داوود وانی ،کئی سافٹ وئیر انجینئر اور عملہ کے دوسرے لوگوں کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے جبکہ داوود کی والدہ نے مہمانِ خصوصی کے بطور شرکت کرکے ربن کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فارغ انجینئر داوود ایک مشہور سافٹ وئیر پروفیشنل ہیں جنہوں نے چند ہی سال میں ڈیزائیننگ اور ویب سائٹ ڈیولوپمنٹ میں نام کمایا ہے۔ عرصہ تک نئی دلی میں کام کرنے کے بعد داوود وانی گذشتہ سال وادی لوٹ آئے تھے جسکے بعد انہوں نے سافٹیڈیو کی بنیاد رکھی اور مختصر مدت کے دوران کئی مشہور پروجیکٹ تیار کرکے نام کمایا۔ میڈیکل بلاک لنگیٹ کی ویب سائٹ ،جو ہندوستان میں کسی بھی میڈیکل بلاک کی پہلی ویب سائٹ ہے، سافٹڈیو کی ہی ایجاد ہے جبکہ جموں کشمیر کا پہلا اُردو نیوز پورٹل تفصیلات بھی سافٹڈیو کا ہی تیار کردہ ہے۔ ان دونوں پروجیکٹوں کیلئے سافٹڈیو کی خوب تعریفیں ہوئی ہیں اور اسکے کام کو اول درجہ کا قرار دیا جاچکا ہے۔
میڈیکل بلاک لنگیٹ کی ویب سائٹ ،جو ہندوستان میں کسی بھی میڈیکل بلاک کی پہلی ویب سائٹ ہے، سافٹڈیو کی ہی ایجاد ہے جبکہ جموں کشمیر کا پہلا اُردو نیوز پورٹل تفصیلات بھی سافٹڈیو کا ہی تیار کردہ ہے۔ ان دونوں پروجیکٹوں کیلئے سافٹڈیو کی خوب تعریفیں ہوئی ہیں اور اسکے کام کو اول درجہ کا قرار دیا جاچکا ہے۔
دفتر کے افتتاح کے موقعہ پر اُمِ داوود نے اپنے بیٹے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ خود انجینئر داوود وانی نے کہا کہ وہ خود روزگار کمانے میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے اور اسی لئے انہوں نے یونیورسٹی سے فارغ ہونے پر سرکاری نوکری کیلئے تگ و دو کرنے کی بجائے اپنا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ حاصل کرنے کیلئے انہوں نے عرصہ تک نئی دلی میں کام کیا جسکے بعد وہ وادی لوٹ آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہوئے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مارکیٹ میں بہترین سروس دینے کے عزم سے آئے ہیں اور انہیں متعلقین کی جانب سے بہتر معاونت اور حمایت کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ سافٹڈیو ابھی ویب سائٹ ڈیولوپمنٹ ،اسکول سافٹ وئیر ،انڈروئیڈ ایپلی کیشن اور اس طرح کے دیگر سافٹ وئیر تیار کرنے کے علاوہ ہوسٹنگ وغیرہ کی خدمات دستیاب رکھے ہوئے ہے ۔